Daily Aftab
6 ستمبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا دائیرہ بڑھایا جاے)

by Online Desk
12 جون 2023
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مرکزی ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ سیکریٹری منوج جوشی نے بتایا کہ شہر سرینگر کو سمارٹ سٹی مشن کے تحت نئی شکل دی جارہی ہے جس سے شہر سرینگر اور زیادہ خوبصورت اور جاذب نظر بن جاے گا جس سے نہ صرف شہر میں رہنے والے لوگوں کے دل خوش ہونگے بلکہ سیاحو ں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہر سرینگر میں آکر مسرور ہوسکتے ہیں اور اس سے کاروبار میں بھی وسعت پیدا ہوسکتی ہے ۔سمارٹ سٹی مشن کے تحت کل 125پروجیکٹوں پر ایک ہزار کروڑ سے زیادہ خرچ ہورہے ہین ۔جن میں ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ ،سائیکل لین ،نکاسی آب کا نظام اور پارکنگ سلاٹ بنائے جارہے ہیں جن کی تکمیل کے بعد شہر سرینگر ایک نئے رنگ میں نظر آے گا۔واقعی سمارٹ سٹی پروجیکٹ کی بنا پر شہر کو ایک ایسا نیا روپ ملے گا جو واقعی قابل دید ہوسکتا ہے لیکن عام لوگوں کا کہنا ہے کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ابتدائی ایام میں جس تیز رفتاری سے کام ہورہا تھا وہ اب دیکھنے میں نہیں آرہا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خاص طور پر شہر کے بالائی علاقے جس میں لال چوک ،بڈشاہ چوک ،ریذیڈنسی روڈ ،ریگل چوک ،مولانا آزاد روڈ وغیر ہ شامل ہین میں شروع کئے گئے کام پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جانے چاہئے اور کام کی رفتار مین تیزی لائی جانی چاہئے تاکہ موسم خزان سے قبل ہی یہ پروجیکٹ اختتام کو پہنچ سکےں ۔کیونکہ سرمائی ایام مین تعمیراتی کام مکمل کرنے میں خراب موسم رکاوٹ بن سکتاہے ۔دوسری جانب عوامی حلقوں کا اسرار ہے کہ جس طرح سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کے بالائی علاقوں کو جاذب نظر بنایا جارہا ہے اسی طرح شہر کے دوسرے علاقوں کو بھی سجانے سنوارنے کی از حد ضرورت ہے ۔کیونکہ جب شہر سرینگر کو دہلی کا دل کہا جارہا ہے تو اس میں پورے شہر کا احاطہ ہوتا ہے اسلئے شہر کے دوسرے علاقوں کو بھی جاذب نظر بنانے کے لئے کام شروع کیا جاناچاہئے ادھر عوامی حلقوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ شہر کے تاریخی اور سب سے بڑے قبرستان ملہ کھا ہ کی طرف دھیان دینے کی ضرورت ہے اور جس کی ذمہ داری وقف بورڈ پر عاید ہوتی ہے ۔پورے ملہ کھاہ میں کہیں بھی نہ تو بیت الخلا ہے اور نہ ہی پینے کے پانی کی سہولیات میسر ہیں یہاں روزانہ اور خاص طور پر جمعہ کو اجتماعی فاتحہ خوانیوں کے سلسلے میں لوگوں کا رش رہتا ہے لیکن نہ تو ان کو پانی میسر ہوتا ہے اور نہ ہی ملہ کھاہ میں بیت الخلا ہیں اسلئے یہاں ان دو نوں کا انتظام ناگزیر بنتا جارہا ہے اس کے علاوہ ملہ کھاہ اور اس کے گرد و نواح میں گندگی اور غلاضت ڈالنے پر پابندی عاید کی جانی چاہئے ۔پولیس سٹیشن کے قریب جہاں سے رعناواری ہسپتال تک راستہ جاتا ہے وہاں پورے علاقے کی گندگی اور کوڑا کرکٹ ڈالا جاتا ہے جس پر سینکڑوں کی تعداد میں کتے موجود رہتے ہین اس طرح ایک تو یہ صحت کے لئے نقصان دہ ہے دوسری بات وہاں پیدل چلنے والوں کو زندگی کی کوئی گارنٹی نہیں رہتی ہے کیونکہ کوڑے کرکٹ پر بے شمار کتے موجود رہتے ہیں ۔نزدیک ہی بچوں کا مڈل سکول ہے اور گندگی سے ان کی صحت بگڑنے کا احتمال ہے اسلئے میونسپل حکام کو چاہئے کہ وہ کسی اور جگہ کوڑ ا کرکٹ ڈالنے کا انتظام کریں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
بانی انقلاب اسلامی کا عرفانی نقطہ نظر

بانی انقلاب اسلامی کا عرفانی نقطہ نظر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا دائیرہ بڑھایا جاے)

12 جون 2023
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
(تعلیمی ادارے کھولنے کا مثبت فیصلہ)
ادارتی

(خوشحالی اور ترقی کا راستہ گاﺅں سے گذرتا ہے)

08 مئی 2022
8.2% سالانہ ترقی کے ساتھ ہندوستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکام
قومی

ہندوستان کی  جی ڈی پی  ایک دہائی میںکو دوگنا ہوکر4.3 ٹریلین  امریکی ڈالر  ہوگئی

22 مارچ 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d