آلودگی کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریاں پھیل جاتی ہیں ۔طبی ماہرین کے مطابق بیماریاں پھیلنے کی جو وجوہات ہیں ان میں سب سے بڑی وجہ اس وقت فضائی آلودگی ہے جس سے لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ان ماہرین کا کہنا ہے کہ بنیادی طور کورونا ہو یا کوئی اور بیماری اس کے پھیلنے کی بنیادی وجوہات میں ایک اور سب سے بڑی وجہ فضائی آلودگی اور گندا ماحول قرار دیاجاسکتا ہے اس کا مطلب یہ ہو ا کہ جس قدر ہم اپنے آپ کو اپنے گھرو بار ،پاس پڑوس ،دفتر ،سکول یا کام کرنے کی دیگر جگہوں کو صاف ستھرا نہیں رکھیںگے تب تک بیماریاں ہمارے پاس موجود رہیںگی ۔اس وقت مختلف بیماریاں پھیلی ہوئی ہیںاور لوگ ان کے شکار ہورہے ہیں ۔لوگ پریشان ہیں کریں تو کیا کریں کسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے ۔جبکہ اصل بات یہ ہے کہ ہم کو بنیادی طور پر اپنے آپ کو صاف و پاک رکھنے کے علاوہ اپنے ہمسائیوں ،رشتہ داروں اور دوست واحباب پر یہ بات واضع کردینی چاہئے کہ وہ خود کو اپنے گھر کو اور پاس پڑوس کو صاف رکھیں اور گندگی اور غلاظت نہ ڈالیں بلکہ ان ہی مقامات پر گندگی غلاضت ڈالی جاے جو میونسپلٹی نے اس کے لئے مقرر کی ہوئی ہیں ۔لیکن یہ بات نوٹ کی گئی اب بھی لوگ بے ہنگم طریقے سے بیچ سڑکوں ،دیواروں کے پاس ،بجلی ٹرانسفارمروں کے نیچے کوڑا کرکٹ ڈال کر فضائی آلودگی کا باعث بن جاتے ہیں۔سرینگر کی بلدیہ نے شہر میں مختلف مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں خاکروب آگر شہر کا کچرا اٹھا کر میو نسپل گاڑیوں میں ڈالکر ڈمپنگ گراونڈ میں ڈالتے ہیں ۔لیکن بعض لوگ اتنی سہولیات کے باوجود کچرے کو من پسند مقامات پر ڈالکر شہر کی خوبصورتی پر بد نما داغ لگاتے ہیں ۔مشاہدئے میں آیا ہے کو لگ گاڑیوں میں دوران شب کچرا مختلف جگہوں پر ڈال دیتے ہیں جبکہ اس کےلئے میونسپلٹی کارپوریشن کی جانب سے مخصوص جگہیں رکھی گئیں ہیں جہاں پر کچرا ڈالا جاسکتا ہے ۔ اس طرح سے سڑکوں پر بے ہنگم طریقے سے کچرا ڈالنے سے نہ صرف گندگی پھیل جاتی ہے اور ماحول پراگندہ ہوتا ہے بلکہ اس وجہ سے آورہ جانور بھی ان جگہوں پر جمع ہوجاتے ہیں جو لوگوں کےلئے باعث پریشانی بن جاتا ہے ۔ ایس ایم سی کے ذرایع نے بتایا کہ نیشنل گرین ٹریبونل کے حکم سے جموں کشمیر کے حکام کو آلودگی پھیلانے والے افراد پر جرمانہ عاید کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جس کی رو سے ایس ایم سی کسی بھی شہری ،ادارے وغیرہ پر جرمانہ عاید کرسکتی ہے جو آلودگی پھیلانے کے مرتکب ہونگے ۔ایس ایم سی کو چاہئے کہ حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاکر ایسے افراد کے خلاف کارروائی کریں جو اس طرح سے ہر جگہ کچرا ڈالنے میں ملوث ہوں ۔ اس ضمن میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کو جیل بھیج دیا جانا چاہئے جو کسی بھی صورت میں فضائی آلودگی پھیلانے کے مرتکب ہونگے ۔لوگوں کو بھی خود میں تبدیلی لانی چاہئے اور بے ہنگم طور پر کچرا سڑکوں ،گلی کوچوں میں ڈالنے سے احتراز کرنا چاہئے ۔