Daily Aftab
6 ستمبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(جرایم میں ملوث افراد کی گرفتاری میں عام لوگوں کا رول)

by Online Desk
26 اپریل 2023
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

عید الفطر کے بعد جرایم کے حوالے سے کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے جو قابل مذمت قرار دئے جاسکتے ہیں کیونکہ اس طرح کے واقعات سے کشمیری سماج پر بدنامی کا جو ٹھپہ لگاہے وہ آسانی کے ساتھ مٹ نہیں سکتا ہے ۔لیکن پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مہارت کا بھر پور مظاہرہ کرکے ان جرایم میں ملوث افراد کو فوری طور پکڑ کر ان کے خلاف کاروائی شروع کردی۔پولیس کے اس اقدام کی جہاں ہر طرف سراہنا کی جارہی ہے لیکن اس بات کے خدشات محسوس کئے جارہے ہیں کہ کہیں جرایم کا سلسلہ دراز نہ ہوجاے جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان کیخلاف اس طرح کیس مرتب کئے جائیں تاکہ ان کو کڑی سزا مل سکے ۔پولیس نے عید کے بعد جن جرایم کے ارتکاب کرنے والوں کو پکڑا ان میں ہندوارہ میں جسم فروشی کا دھندا چلانے والے بھی شامل بتائے گئے جبکہ پولیس چھاپے کے وقت سیکس ورکر اور دو گاہکوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔عید گاہ سرینگر میں ایک نوجوان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی اور اس میں ملوث تین نوجوانوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا ۔نگین میں تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے اور اس دوران ایک عمر رسیدہ خاتون کو کچل ڈالنے والے تینوں اوباش قسم کے نوجوان جو جاے واردات سے بھاگ گئے تھے کو بھی پولیس نے پکڑ کر ان کو حوالات میں بند کردیا۔اسی طرح غیر قانونی طور پر مائیننگ میں ملوث چھ افراد کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔عید پر اور عید کے بعد جرایم میں ملوث افراد کے خلاف پولیس نے جو مہم چلا کر جرایم پیشہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی اس پر پولیس کی سراہنا کی جارہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی پولیس پر لازم ہے کہ وہ کسی دباﺅ میں آے بغیر ان کے خلاف اس طرح کیس مرتب کرے جس سے ان کو قرار واقعی عدالت سے ایسی سزا مل سکے جس سے ہر ایک عبرت حاصل کرسکے اور کوئی بھی اس طرح کے جرایم کے ارتکاب کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے ۔ہندوارہ میں پولیس نے جسم فروشی کے جس اڈے کا پردہ فاش کیا ہے وہ اپنی نوعیت کا تیسرا اڈہ ہے جو خفیہ طور پر چلایا جارہا تھا اور جہاںلڑکیوں کو لاکر ان کو روپے پیسے کا لالچ دے کر انہیں اس غلیظ دھندے میں پھنسایا جاتا تھا ۔جو لوگ یہ دھندا چلا رہے تھے ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جانی چاہئے اور سب سے پہلے ان کی جائیدادیں ضبط کرکے ان کو سرکاری تحویل میں دی جانی چاہئے کیونکہ یہ لوگ کشمیری قوم کو تباہ کرنے اور بدنام کرنے میں ملوث ہیں ۔اسی طرح دوسرے جرایم کا ارتکاب کرنے والے بھی سخت سزا کے مستحق ہین ۔سماج کو جرایم سے پاک کرنے کے لئے عام لوگوں کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے اور شر پسند عناصر چور اچکوں اور غنڈہ گردی کرنے والوں اور خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو پکڑ نے میں عام لوگ اہم رول ادا کرسکتے ہیں ان کی نشاندہی کرکے انہیں پولیس کے حوالے کرنے کے لئے لوگوں کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئے تاکہ سماج کو گندہ کرنے والوں کا پوری طرح قلع قمع ہوسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ہندواڑہ میں زبردست آگ لگنے سے 7 دکانیں، رہائشی مکان جل کر خاکستر

ہندواڑہ میں زبردست آگ لگنے سے 7 دکانیں، رہائشی مکان جل کر خاکستر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جرایم میں ملوث افراد کی گرفتاری میں عام لوگوں کا رول)

26 اپریل 2023
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
(تعلیمی ادارے کھولنے کا مثبت فیصلہ)
ادارتی

(خوشحالی اور ترقی کا راستہ گاﺅں سے گذرتا ہے)

08 مئی 2022
8.2% سالانہ ترقی کے ساتھ ہندوستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکام
قومی

ہندوستان کی  جی ڈی پی  ایک دہائی میںکو دوگنا ہوکر4.3 ٹریلین  امریکی ڈالر  ہوگئی

22 مارچ 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d