Daily Aftab
7 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟

by Online Desk
30 مارچ 2023
A A
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اسمائل ڈپریشن کا شکار لوگ بظاہر مسکراتے اور زندگی سے بھرپور نظر آتے ہیں، لیکن اندر ہی اندر ان میں ایک طوفان برپا ہوتا ہے۔
سمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟سمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟
عام طور پر ڈپریشن میں افسردگی، سستی اور مایوسی ہو سکتی ہے۔ ڈپریشن کا سامنا کرنے والا کوئی شخص بلاشبہ ان چیزوں کو محسوس کر سکتا ہے ’اسمائل ڈپریشن‘ ایک ایسی اصطلاح ہے اور یہ ان لوگوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو بظاہر بلکل نارمل ہو لیکن اس کے باطن میں ایک طوفان برپا ہو۔ ان کی سماجی زندگی عام طور پر پرسکون ہوتی ہے لیکن اندر ہی اندر مسلسل مایوسی اور اداسی سے لڑ رہے ہوتے ہیں۔ یہاں سوال یہ ہے کہ یہ ڈپریشن ہے کیا اور ایسا شخص کسی دوسرے شخص سے کیسے مختلف ہو سکتا ہے؟ڈپریشن ہر انسان کو مختلف طریقے سے متاثر کرتا ہے۔ اس کی بھی ہر بیماری کی طرح مختلف علامات ہوتی ہیں جن میں سب سے عام، گہری اور طویل اداسی ہے۔ دیگر علامات میں بھوک اور وزن میں کمی یا زیادتی، مسلسل تھکاوٹ یا سستی، نا امیدی، خود اعتمادی کی کمی اور روز مرہ کی ان چیزوں کو کرنے میں عدم دلچسپی جن سے کبھی آپ لطف اندوز ہوتے تھے۔ ‘اسمائل ڈپریشن‘ کا شکار کوئی شخص مذکورہ بالا میں سے کچھ علامات یا سبھی کا تجربہ کر سکتا ہے۔اسمائل ڈپریشن کا شکار شخص بظاہر تو نارمل شخص کے طور پر نظر آئے گا، ساتھ ہی ساتھ اس کے سماجی اور خاندانی زندگی بھی کافی صحت مند نظر آئے گی۔ لیکن درحقیقت یہ لوگ اپنے اندر ہی ایک جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں۔ ان افراد کو ایسا لگتا ہے کہ ڈپریشن کی علامات ظاہر کرنا کمزوری کی علامت ہے۔ اگر وہ کسی سے اپنے جذبات کا اظہار یا ذہنی حالت کے بارے بیان کریں گے تو وہ اس پر بوجھ ڈال رہے ہوں گے۔ ان میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جو لوگوں سے اپنے دل کی بات کہنے سے گھبراتے ہوں گے۔ ایسے لوگ سارا وقت خود کو تسلی دیتے رہتے ہیں کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں ہی نہیں اور وہ بہت جلد اس کیفیت سے باہر نکل آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ایسے لوگ دوسرے لوگوں کی زندگیوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے یہ سوچ بھی اپناتے ہیں کہ وہ ایک بہتر زندگی گزار رہے ہیں اور دیگر لوگ اس سے بھی ابتر زندگی گزار رہے ہیں اور یہ کہ شاید وہ اپنی زندگی کے مثبت پہلو سہی سے دیکھ نہیں پا رہے۔ڈپریشن کی ایک عام علامت ناقابل یقین حد تک کم توانائی کا ہونا ہے اور صبح کے وقت بستر سے اٹھنا بھی مشکل لگتا ہے تاہم اسمائل ڈپریشن کے شکار لوگوں میں توانائی کی سطح متاثر نہیں ہوسکتی ہے۔ تنہا ہی اس مسئلے کا مسلسل سامنا کرنے کے باعث سمائل ڈپریشن کے شکار لوگوں میں خود کشی کا رجحان زیادہ ہو سکتا ہے۔ اسی لیے اکثر لوگوں کے ایسا قدم اٹھانے پر یہ سننے میں آتا ہے کہ اچھا خاصا ہنستا مسکراتا انسان تھا نہ جانے خود کشی کی کیا سوجھی۔ جبکہ ان لوگوں میں عام ڈپریشن کے شکار لوگوں کے مقابلے میں ایسا انتہائی قدم اٹھانے کی تحریک زیادہ ہوتی ہے۔اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ڈپریشن کی اس قسم کے شکار کس قسم کے لوگ زیادہ ہو سکتے ہیں؟ اس میں سب سے پہلے تو وہ لوگ آتے ہیں جن کی زندگی میں اچانک کوئی بہت بڑی تبدیلی آ گئی جیسے کسی بہت ہی قریبی عزیز کی وفات، نوکری کا چلے جانا، تعلقات میں ناکامی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے بعد وہ لوگ اس کا شکار سب سے زیادہ ہوتے ہیں جو معاشرتی یا ثقافتی طور پر اپنے ہونے کی لڑائی لڑ رہے ہوتے ہیں۔ بعض صورتوں میں خاندانی بدنامی یا کسی بڑے واقعے سے خاندان کا منسوب ہونا بھی اس کی وجہ بنتا ہے۔ بعض اوقات حد سے بڑھی ہوئی امیدیں بھی اس کو جنم دیتی ہیں۔ ایسی امیدیں کسی سے بھی ہو سکتی ہیں، ساتھ کام کرنے والے لوگوں سے، اپنے بچوں سے، اپنے بہن بھائیوں سے یا پھر خود سے ہی۔بحرحال موجودہ دور میں اس کی ایک اہم وجہ سوشل میڈیا بھی ہے۔ کیونکہ سوشل میڈیا پر ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ دوسروں سے شئیر ہو رہا ہوتا ہے۔ اس لیے ہم ایک متبادل حقیقت کے عادی ہوتے جا رہے ہیں۔ جس کے مطابق ہم دوسروں کی زندگیوں اور ان کو حاصل آسائشوں سے متاثر ہوتے ہیں اور خود کو بھی ایک ایسی صورتحال، جس کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا لیکن ہم اسے اپنی حقیقی دنیا کی طرح ہی دکھاتے ہیں۔ حقیقت اور سوشل میڈیا پر دکھائی دینے والی اس سچوئیشن کے فرق کی وجہ سے سمائل ڈپریشن وجود میں آتا ہے اور اتنا بڑھ جاتا ہے کہ کچھ کیسز میں اس پر قابو پانا ناممکن ہے۔اس کی شناخت کے لیے گہرے جائزے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس کی علامات میں ناامیدی، مزاج کا یک دم بدل جانا، جو چیزیں دلچسپ محسوس ہوتی ہوں ان میں عدم دلچسپی وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن یہ یاد رہے کہ یہ لوگ ظاہری طور پر بھر پور زندگی جیتے نظر آتے ہیں۔ ان لوگوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ جو ہو رہا ہے
اس سے برا بھی ہو سکتا تھا، مگر نہیں ہوا، اس لیے یہ لوگ خوش نظر آتے ہیں۔اگر کوئی ایسا شخص آپ کے ارد گرد ہے تو اس کو اس کی حالت سے باہر آنے میں مدد کریں۔ بعض اوقات کسی کا ہمدردانہ رویے کے ساتھ حال دل سن لینا ہی اس کی دوا بن سکتا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
جرمنی میں مسلمان خواتین نے حجاب کا مقدمہ جیت لیا، مسلمان معلمات کو حجاب کی اجازت

جرمنی میں مسلمان خواتین نے حجاب کا مقدمہ جیت لیا، مسلمان معلمات کو حجاب کی اجازت

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟
ادارتی

اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟

30 مارچ 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی
تازہ ترین خبریں

چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی

12 جون 2024
اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟
ادارتی

اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟

30 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d