Daily Aftab
31 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

خفیہ خزانہ

by Online Desk
23 فروری 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ارشد اور سیما، دونوں بھائی بہن ایک رات سونے کی تیاری کرتے ہیں۔ اس وقت انہیں احساس ہوتا ہے کہ گھر میں چند ڈاکو موجود ہیں۔ اس بات کا علم ہوتے ہی سیما گھبرا جاتی ہے مگر ارشد ایک منصوبہ بناتا ہے اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بارہ سال کا ارشد بہت سمجھدار اور بہادر لڑکا تھا۔ ارشد کی بہن سیما یوں تو اس سے بڑی تھی لیکن وہ بہت ڈرپوک تھی۔ وہ ہر کام میں جلدبازی کرتی اور اچھے بھلے کام کو بگاڑ دیتی۔ تھوڑی سی پریشانی پر بھی وہ گھبرا جاتی۔ چھوٹا ہونے پر بھی ارشد کو ہی اپنی بہن سیما کا خیال رکھنا پڑتا تھا۔ یوں تو دونوں کے کمرے الگ الگ تھے لیکن سیما پر ڈاکووں کا ڈر سوار رہتا تھا۔ اس لئے وہ ارشد کے کمرے میں ہی سوتی تھی۔ ایک مرتبہ ارشد کے والد صاحب کو کچھ دنوں کے لئے باہر جاناپڑا۔ امتحان قریب ہونے کی وجہ سے ارشد اور سیما رات دیر تک پڑھتے رہتے تھے۔
ایک رات جب وہ دونوں لائٹ بند کرکے سونے کی تیاری کرنے لگے تو اچانک سیما کی نگاہ اپنے کمرے کی کھڑکی پر پڑی اور وہ ایک دم سہم گئی۔ ا±سے محسوس ہوا جیسے ا±س کے کمرے میں کوئی ہے۔ وہ ڈر کے مارے کانپنے لگی۔ ”ارشد! ارشد! دیکھو تو آج شام میرے کمرے میں ڈاکو گھس آئے ہیں۔“ کسی طرح اپنے اوپر قابو پاتے ہوئے سیما نے سرگوشی میں کہا۔
برابر کے کمرے سے ڈاکووں کے قدموں کی بھاری ا?واز سنائی دے رہی تھی۔ اس کے ساتھ سامان الٹنے پلٹنے کی آوازیں بھی آرہی تھیں۔ ارشد اچھی طرح سمجھ گیا کہ ڈاکو ا±س کے والد کے گھر میں نہ ہونے کی وجہ سے موقع کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور پولیس اسٹیشن قریب ہونے کے باعث پکڑے جانے کے ڈر سے کوئی آواز پیدا کئے بغیر وہ سامان چرا کر لے جانا چاہتے ہیں۔
”اب کیا ہوگا ارشد؟“ سیما نے ڈرتے ڈرتے پوچھا۔ ”تم ڈرو نہیں۔ مجھے کوئی ترکیب سوچنے دو۔“ ”ہمیں شور مچانا چاہئے۔“ ”نہیں! اگر ہم شور مچائیں گے تو وہ ہمیں اٹھا کر لے جائیں گے اور ڈیڈی سے زبردستی روپے وصول کریں گے یا پھر ہمیں وہ گولی مار دیں گے۔“ ”پھر ہمیں ممی کو جگانا چاہئے۔ شاید وہ کچھ کرسکیں۔“ سیما نے کہا۔
”ہم وہ بھی نہیں کرسکتے۔ ممی کو جگانے کے لئے ہم ا±ن کے کمرے میں گئے تو بھی ڈاکوو?ں کو پتہ چل جائے گا۔ ہمیں کوئی ایسی ترکیب نکالنا چاہئے جس سے ڈاکو پکڑے بھی جائیں اور ہمیں کوئی نقصان بھی نہ ہو۔“
ا±دھر ڈاکو سیما کے کمرے کی تلاشی لے رہے تھے اور اِدھر ارشد کا دماغ تیزی سے کچھ سوچ رہا تھا۔ اچانک اس کے چہرے پر خوشی چھا گئی اور وہ آہستہ آہستہ سیما کے کان میں کچھ کہنے لگا۔ ا±س کی بات سن کر پہلے تو سیما گھبرا کر ”نہ…. نہ….“ کرنے لگی۔ پھر ارشد کے سمجھانے پر وہ مان گئی۔ ”نہیں بھیا! مَیں تو اپنے سامان والے کمرے میں ہی جا کر سو رہی ہوں۔ کہیں چور یا ڈاکو ا?گئے تو سارا سامان اٹھا کر لے جائیں گے۔“ ارشد کی ہدایت کے مطابق سیما نے تیز آواز میں کہا۔ ارشد نے اور بھی بلند ا?واز میں کہا، ”اس کمرے میں اب رکھا ہی کیا ہے پگلی، تجھے پتہ نہیں کہ ڈیڈی سارے زیورات، ہیروں کی مالا اور نقدی تو باتھ روم میں ٹب کے نیچے تہہ خانے میں رکھ کر گئے ہیں۔ اطمینان سے یہیں چپ چاپ سو جا۔“ سیما بولی، ”سچ! مجھے نہیں معلوم تھا۔ تو اگر کبھی کسی پارٹی میں جانا پڑے تو کیا اتنا بڑا ٹب ہٹا کر ہیروں کی مالا نکالنا پڑے گی؟ یہ تو بہت مشکل کام ہے۔ اس ٹب کو ہٹانے کیلئے کم از کم چار طاقتور ا?دمیوں کی ضرورت تو ہوتی ہوگی۔“ ارشد نے کہا، ”ٹب ہٹانے کے بعد ایک بٹن وہیں کہیں لگا ہوا ہے۔ ڈیڈی کہہ رہے تھے کہ بٹن کو تلاش کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ ا±سے دیوار میں اس طرح نصب کیا گیا ہے کہ اچھے سے اچھا، ذہین اور چالاک ا?دمی بھی دن میں ا±سے تلاش کرے تو کم از کم ا?دھا گھنٹہ تو صرف ہوگا۔ اس بٹن کو دبانے کے بعد فرش سے پتھر ہٹ جائے گا اور وہیں سے اندر جانے کا راستہ ہے۔“
سیما نے پوچھا، ”کیا تمہیں معلوم ہے کہ وہ بٹن کہاں لگا ہوا ہے؟“
ارشد نے کہا، ”نہیں! مَیں نے ڈیڈی سے معلوم کرنے کی بہت کوشش کی مگر ڈیڈی اسے راز ہی رکھنا چاہتے ہیں۔ نہ جانے کیوں ممی کو بھی نہیں معلوم۔ ممی نے بھی معلوم کرنے کی کوشش کی تو ڈیڈی نے کہا، ”مَیں بٹن کا پتہ کسی کو بھی نہیں بتاوں گا۔ وہاں اگر تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھ سے کہہ دو، مَیں دے دوں گا۔ اچھا اب رات بہت ہوگئی ہے، سو جاو۔ کل امتحان دینے جانا ہے۔“
اتنا کہنے کے بعد ارشد اور سیما بالکل چپ ہوگئے۔ تھوڑی دیر بعد ارشد آہستہ آہستہ دبے قدموں چلتا ہوا باتھ روم کی طرف بڑھا اور جھانک کر دیکھا۔ اس نے دیکھا کہ ڈاکو پتھر کے وزنی ٹب کو ہٹانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ ا±س کا چہرہ خوشی سے دمک اٹھا۔ وہ اسی طرح دبے قدموں اور آگے بڑھا اور تیزی سے باتھ روم کے دروازے کو بند کرکے قفل لگا دیا۔ اس کے بعد وہ پولیس کو اطلاع دینے کے لئے باہر کے دروازے کی جانب بڑھنے لگا مگر دروازے کے پاس دو ڈاکووں کو پہرہ دیتے ہوئے دیکھ کر ا±س کا دل بیٹھ گیا۔ وہ فوراً پلٹا اور اپنے بیڈ روم میں آکر ا±س نے پولیس اسٹیشن فون کیا اور ا±س نے فون پر انسپکٹر صاحب کو تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا اور یہ بھی کہہ دیا کہ دو ڈاکو باہر دروازے پر بھی پہرہ دے رہے ہیں۔
تھوڑی دیر بعد چھ سات پولیس والے، انسپکٹر صاحب کیساتھ باتھ روم کے پائپ کے سہارے چڑھ کر کھڑکی کے ذریعے گھر میں داخل ہوگئے۔ پہلے تو انہوں نے دروازے پر کھڑے ہوئے دو ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔ پھر ارشد نے آگے بڑھ کر قفل کھول کر دروازہ کھول دیا۔ ڈاکووں کے باہر نکلتے ہی پولیس نے انہیں ہتھکڑی پہنا دی۔ انسپکٹر صاحب نے ارشد کی بہادری اور سمجھداری کی بہت تعریف کی۔ ارشد نے پوچھا، ”مگر میری سمجھ میں ایک بات نہیں آئی، آپ حضرات نے دروازے سے داخل ہونا مناسب کیوں نہیں سمجھا؟“
انسپکٹر صاحب نے کہا، ”اس لئے کہ تم نے خود ہی بتایا تھا کہ دو ڈاکو دروازے پر پہرہ دے رہے ہیں۔ اگر صدر دروازے سے گھر میں داخل ہونے کے بارے میں سوچتے تو ڈاکووں کو پکڑنے میں ناکام رہتے، ہمیں دور سے ا?تا دیکھ کر پہرہ دینے والے ڈاکو شور مچانا شروع کر دیتے جس کی وجہ سے اندر باتھ روم میں ٹب ہٹانے والے ڈاکو سمجھ جاتے کہ انہیں تم نے بیوقوف بنایا ہے۔ پھر وہ کسی طرح دروازہ توڑ کر تمہیں بندوق کا نشانہ بنا دیتے۔ اس طرح تمہاری ہوشیاری بے کار جاتی۔“ اس طرح خطرناک ڈاکووں کو پولیس گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )

(لینڈ سلایڈنگ اور عوامی جان و مال کا نقصان)

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

خفیہ خزانہ
ادارتی

خفیہ خزانہ

23 فروری 2023
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
عشمقام میں آدم خور ریچھ کے حملے میں خاتون ہلاک
ادارتی

(انسانی بستیوں پر جنگلی درندوں کی یلغار)

10 اکتوبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d