Daily Aftab
30 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(بجلی کے حوالے سے مرکزی وزیر کی یقین دہانی)

by Online Desk
16 دسمبر 2022
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سرمائی ایام میں وادی میںبجلی کی کمی کوئی نئی بات نہیں ۔یوں کہنا زیادہ مناسب رہے گا کہ اکتوبر سے مارچ تک وادی میں بجلی کی صورتحال بحیثیت مجموعی اچھی نہیں رہتی ہے لیکن اس سال ایل جی انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو اس بات کا یقین دلایا گیا کہ وادی میں جاڑوں کے دوران بجلی کی سپلائی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کی جاے گی اور اسی کے نتیجے میں لیفٹننٹ گورنر نے گذشتہ دنوں نئی دہلی میں قیام کے دوران مرکزی وزیر بجلی کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں سرمائی ایام میں وادی میں بجلی کی کمی اور اس سے پیدا شدہ صورتحال کے بارے میں مکمل جانکاری دی۔لیفٹننٹ گورنر نے وزیر بجلی کو بتایا کہ اگرچہ سرمائی ایام میں ندی نالوں میں پانی کی سطح کم ہوجاتی ہے اور جس کا براہ راست اثر بجلی کی پیداوار پر پڑتا ہے نتیجے کے طور پر وادی میں سرمائی ایام کے دوران لوگوں کو بجلی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے چنانچہ اسی کو مدنظر رکھ کر ایل جی نے اس مسلئے کو مرکزی وزیر کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا تھا اور گذشتہ دنوں ایل جی وزیر موصوف سے ملے اور انہیں بجلی کے حوالے سے تمام تر تفصیلات فراہم کیں چنانچہ مرکزی وزیر نے ایل جی کو غو ر سے سنا اور ان کو اس بات کا یقین دلایا کہ جموں کشمیر کے لئے سرمائی ایام کے دوران یہ کوشش کی جاے گی کہ زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کی جاسکے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آسکے ۔لیفٹننٹ گورنر نے وزیر بجلی کے ساتھ جموں کشمیر میں زیر تکمیل بجلی پروجیکٹوں کے بارے میں بھی بات چیت کی اور انہیں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی مانگ کی جس پر مرکزی وزیر نے ایل جی کو اس بات کا یقین دلایا کہ مرکزی حکومت جموں کشمیر کی تیز تر ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی۔سرمائی ایام میں بجلی کی قلت کوئی نئی بات نہیں لیکن گذرے ہوے کل میں بجلی کی اتنی زیادہ ضرورت نہیں پڑتی تھی جتنی آج پڑتی ہے ۔آج قدم قدم پر بجلی سے کام لیا جاتا ۔کیونکہ دستکاری صنعتیں اب آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں ہتھ کرگے ماضی کی داستان بن گئے ہیں ۔ا ب سب کچھ بجلی پر چلتا ہے اسلئے بجلی کی ضرورت بھی بڑھتی جارہی ہے۔خاص طور پر طلبہ کے لئے تو بجلی کی ضرورت حد سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے ۔نئی تعلیمی قومی پالیسی کا جہاں تک تعلق ہے تو اس کی وجہ سے اب سالانہ امتحانات جو پہلے نومبر میں لئے جاتے تھے اب ان امتحانات کے لئے مارچ سیشن مقرر کیا گیا ہے اسلئے پہلی کلاس سے لے کر یونیورسٹی سطح کے کلاسز میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے سردیوں کے ایام اس وجہ سے راحت بن کر آے کہ وہ ان مہینوں میں امتحانات کے لئے تیاریاں کرسکیں۔اسلئے بجلی کی فراہمی میں خلل سے ان کی پڑھائی بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔اسلئے ایل جی نے بجلی کے حوالے سے موثر قدم اٹھایا اور معاملہ مرکزی وزیر کی نوٹس میں لایا جس نے منوج سنہا کو اس بات کا یقین دلایا کہ سرمائی ایام میں جموں کشمیر کے لئے بجلی کی سپلائی میں اضافہ کیاجاے گا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے عوام کے نام وقف

بھارتی ریلوے کو آتم نر بھر بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا: صدر مرمو

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(بجلی کے حوالے سے مرکزی وزیر کی یقین دہانی)

16 دسمبر 2022
جنک فوڈ اور سمارٹ فون بچوں کی صحت کےلئے خطرہ
ادارتی

(ملاوٹ کرنے والوں کیلئے کڑی سزا کی تجویز )

11 جولائی 2024
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d