Daily Aftab
20 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(سرکاری دفاتر میں ورک کلچر کو فروغ دینے کا معاملہ )

by Online Desk
20 نومبر 2022
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

حکومت جموں کشمیر نے سرکاری ملازمین کے لئے ورک کلچر کو فروغ دینے اور ایڈمنسٹریشن میں کورپشن کے خاتمے کے لئے جو اقدامات شروع کئے ہیں ان کے مثبت نتایج اب ظاہر ہونے لگے ہیں ان اقدامات کا نہ صرف عوامی حلقوں کی طرف سے خیر مقدم کیاجارہا ہے بلکہ خود شفاف کردار کے مالک سرکاری ملازمین اور افسر بھی سرکاری اقدامات پر خوش نظر آرہے ہیں کیونکہ سرکاری ملازمین کی ایک قلیل تعداد جو رشوت خور ہے اور جو کام کاج نہیں کرتے ہیں وہ اس وقت پریشان نظر آرہے ہیںکیونکہ ورک کلچر سے ان کو نفرت ہے وہ صرف بالائی آمدن میں یقین رکھتے ہیں چنانچہ سرکار نے حالیہ احکامات کے ذریعے ملازمین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں سرکاری کام کاج کی انجام دہی کے دوران تساہل پسندی کا مظاہرہ نہ کریں اور نہ ہی رشوت ستانی میں خود کو کسی بھی طور ملوث کریںاور اگر وہ ایسا کرینگے تو انہیں Deadwoodقرار دے کر ملازمت سے برطرف کیا جاسکتا ہے ۔اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں ملازمین اور افسروں کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دی گئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب سرکاری ملازمین دفاتر میں بروقت حاضر ہوتے ہیں اور مقررہ وقت پر دفاتر سے واپس نکلتے ہیں اس سے ان میں ایمانداری سے فرایض کی انجام دہی کا جذبہ موجزن ہورہا ہے اور انہیں لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے ۔اب سایل کو کسی بھی فایل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تک لانے اور لے جانے کے لئے ’چائے‘ نہیں دینا پڑتی ہے وقت پر لوگوں کے کام انجام دئے جانے لگے ہیں۔لوگ اس اقدام سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔اب حال ہی میں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمے کی طرف سے سرکاری ملازمین اور افسروں کے نام ایک ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں سرکاری ملازمین اور افسروں کو iGOTکرما یوگی پورٹل پر خود کو رجسٹر کرنے کا حکم دیا گیا ہے سرکاری ذرایع کا کہنا ہے حکومت ہند نے قومی پروگرام براے سول سروسز کی صلاحیت سازی مشن کرما یوگی شروع کیا ہے جس کا مقصد حکومت میں صلاحیت سازی اور ایچ آر منیجمنٹ ڈھانچے پر توجہ مرکوز کرتے ہوے افسروں اور تربیتی اداروں کی صلاحیت بشمول ریگو لیشن اور گورننس کو فروغ دینا ہے ۔سرکاری طور پر اس بارے میں جو سرکیولر جاری کردیا گیا اس میں بتایا گیا کہ پروگرام تمام محکموں ،تنظیموں اور ایجنسیوں کے تمام سرکاری ملازمین کا احاطہ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے تاکہ موثر اور بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے ان کی قابلیت کو بڑھایا جاسکے ۔سرکاری حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم نے عہدیداروں کو اپنی قابلیت ،اہلیت کو دریافت کرنے ،اسے حاصل کرنے اور تصدیق کرنے کے قابل بنایا جو ان کے فرایض کی انجام دہی کے لئے انتہائی اہم ہیں۔حکومت نے کہا کہ تمام ملازمین کو صلاحیت سازی کے اس اقدام سے فایدہ اٹھانا چاہئے تاکہ لوگوں کو سرکاری دفاتر میں کسی بھی کام کے لئے کلرکوں یا افسروں کے سامنے منت سماجت نہ کرناپڑے ۔یہی وجہ ہے کہ عام لوگ سرکاری اقدامات کی سراہنا کرتے ہیں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
اقتصادی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کا اعلان

دنیا ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے  ہندوستانی معیشت کی طرف دیکھ رہی ہے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(سرکاری دفاتر میں ورک کلچر کو فروغ دینے کا معاملہ )

20 نومبر 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
بھارت میں80 فیصد آبادی کو کووڈ ٹیکے لگانے کا دعویٰ
تازہ ترین خبریں

بھارت میں80 فیصد آبادی کو کووڈ ٹیکے لگانے کا دعویٰ

17 نومبر 2021
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d