Daily Aftab
24 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کشمیر کی زرعی یونیورسٹی میں بیرون ملک طلبہ کا داخلہ)

by Online Desk
20 ستمبر 2022
A A
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سکاسٹ کشمیر کا دائیرہ اب وسیع ہوتا جارہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر طلبہ کو اس یونیورسٹی میں داخلہ دینے کا عمل شروع کیا جارہا ہے جو ایک خوش آیند قدم قرار دیا جارہا ہے ۔اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یو نیورسٹی میں باہر سے آنے والے طلبہ اور طالبات کے لئے پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کے پروگرام شروع کئے جارہے ہیں اور اس طرح سکاسٹ ملک کی ان چند اگریکلچر یونیورسٹیوں میں ایک ہے جو بین الاقوام سطح پر اپنا دائیرہ کار وسیع کرنے والی ہیں ۔اس سلسلے میں ایک معلوماتی بروشر بھی جاری کیا گیا ہے ۔اس بارے میں یونیورسٹی کے وایس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کی طرفسے کشمیر کو تعلیم کا مرکز بنانے کی کوششیں برابر جاری ہیں۔انہوں نے کہا یونیورسٹی نہ صرف طلبہ کو یہاں لانے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے کام کررہی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے لوگوں کو باہر کے اعلیٰ اداروں میں بھیجنے کی طرف بھی کوششیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر جانا چاہتے ہیں اور ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنانا چاہتے ہیں جہاں بھارت کی ہر یونیورسٹی ہماری پیروی کرنے کی کوشش کرے ۔جہاں تک سکاسٹ کا تعلق ہے جب سے اس کا وجود عمل میں لایا گیا ہے تب سے آج تک اس نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اس نے ایسے ایسے زرعی تجربے کئے جن کی مدد سے ہمارے یہاں زرعی پیداوار میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔اس کے ساتھ ہی اس نے اعلیٰ پایہ کے زرعی ماہرین کو پیدا کیا جس کے نتیجے میں آج ہمارے پاس زرعی ماہرین کی کوئی کمی نہیں ہے چونکہ زراعت کے الگ الگ شعبے ہیں اس یونیورسٹی سے فارغ البال ہونے والے ماہرین اپنی بھر پور صلاحیتوں ،قابلیت اور ذہانت کا مظاہرہ کرکے نئے نئے تجربے کرنے لگے ہیں اور اپنی قابلیت کا لوہا منوانے لگے ہیں ۔یونیورسٹی کے وایس چانسلر نے اس بات کا اعلان کیا کہ سکاسٹ ملک کی اعلیٰ چھ یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جہاں زرعی شعبے کو بڑھاوا دینے کے لئے اعلیٰ زرعی ماہرین تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے بعد باہر نکلتے ہیں ۔سکاسٹ کے وایس چانسلر نے گذشتہ دنوں ایک اہم بات بتائی ہے انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول پایا جاتا ہے جو کہ بین الاقوامی اور ملکی سطح پر طلبہ کے لئے موافق ثابت ہوگا۔سکاسٹ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے غیر ملکی طلبہ کے لئے فواید کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کشمیری معاشرہ چونکہ جرایم سے پاک ہے ۔اس لئے یہاں باہر سے آنے والے طلبہ یا طالبات کو حصول تعلیم میں کسی بھی طرح کی مشکلات یا پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں ایڈونچر ٹوارزم ،ایگری ایکو ٹوارزم ،سرمائی کھیلوں کے لئے کافی گنجایش ہے اس لئے باہر یعنی ملک سے باہر کے رہنے والے طلبہ خوشگوار ماحول میں زرعی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکاسٹ نیشنل ایجو کیشن پالیسی نافذ کرنے والی پہلی ایگریکلچر یونیورسٹی ہے ۔غرض یہ یونیورسٹی ہر لحاظ سے ایک اعلیٰ درجہ رکھتی ہے اسلئے ہمارے طلبہ اور والدین کو اس جانب توجہ دینی چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو اسی یونیورسٹی مین حصول تعلیم کے لئے بھیج دیں۔سماج کو صرف ڈاکٹروں اور انجنیروں کی ضرورت نہیں بلکہ ایگرکلچرسٹ بھی ہمارے سماج میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس کے علاوہ اس شعبے میں آگے بڑھنے اور آمدن حاصل کرنے کے لئے کافی مواقع ہیں جن سے ہمارے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بھر پور فایدہ اٹھانا چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ہندوستان اور مصر کے درمیان دفاعی شراکت داری بڑھانے پرمعاہدہ

ہندوستان اور مصر کے درمیان دفاعی شراکت داری بڑھانے پرمعاہدہ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کی زرعی یونیورسٹی میں بیرون ملک طلبہ کا داخلہ)

20 ستمبر 2022
غیر باسمتی سفید چاول کی برآمد پر پابندی عائد
تازہ ترین خبریں

چاول کی برآمد پر پابندیوں کو کم کرنے کا ارادہ

18 جولائی 2024
روہنگیا ﺅںکو دہلی میں فلیٹ دینے کا کوئی ارادہ نہیں
قومی

روہنگیا ﺅںکو دہلی میں فلیٹ دینے کا کوئی ارادہ نہیں

17 اگست 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں ڈرگ مافیا کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں)

10 اکتوبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d