Daily Aftab
18 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(خود کشیوں کے واقعات میں اضافہ کیوں ؟)

by Online Desk
16 ستمبر 2022
A A
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

گذشتہ دنوں ان ہی کالموں میں وادی میں خود کشی کے بڑھتے ہوے واقعات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس بات پر غو ر کریں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے ؟ہمارے سماج پر ایسی کون سی آفت آگئی ہے کہ ہمارے نوجوان اور ہماری خواتین اب معمولی معمولی باتوں پر اس قدر انتہائی قدم اٹھانے سے بھی دریغ نہیں کرتی ہیں ۔کشمیری اپنی نرم مزاجی ،متانت ،فہم و فراست ،دور اندیشی ،خوش مزاجی اور رحم دلی کے لئے پوری دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتا ہے ۔کسی کا دل دکھانا یا کسی کو بلاوجہ تکلیف پہنچانا کشمیری نے کبھی سیکھا ہی نہیں ہے لیکن اب کشمیری سماج میں ایسے منفی رحجانات اثر انداز ہونے لگے ہیں کہ اب ہمارے یہاں وہ بھی ہونے لگا جس کا دس بیس بر س قبل تصور تک نہیں کیا جاسکتاتھا۔کشمیر کا سماجی پیٹرن کچھ الگ قسم کا ہوتا ہے ۔لیکن اب اس میں ایسے عناصر گھسنے لگے ہیں کہ پورا طرز نظام بدل کر رہ گیا ہے ۔کل ہی کی بات ہے پہلگام کے قریب نالہ لد ر سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی جبکہ اسی دوران یہ اطلاع بھی ملی کہ ایک اور خاتوں نے بارہمولہ میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک اس کی لاش جہلم سے نہیں نکالی جاسکی تھی ۔اس سے قبل سوپور میں ایک اعلی تعلیم یافتہ طالب علم کی لاش اس کے گھر کے ایک کمرے میں دیکھی گئی جو لٹک رہی تھی۔بیٹے کی جدائی جہاں والدین کے لئے انتہائی درد ناک ہوتی ہیں وہیں جس طرح اس نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے وہ اس کے والدین کے لئے عمر بھر کے لئے انتہائی کربناک ثابت ہوسکتی ہے ۔اس کے بعد ہی اس نوجوان لڑکی کی موت بھی اس کے والدین کے لئے عمر بھر کا روگ ثابت ہوسکتی ہے ۔ایسا کیوں ہورہاہے ؟یہ واقعات کشمیری علمائے کرام ،پروفیسروں ، سکالروں ،ایمہ مساجد،خطیبوں دانشوروں ،قلم کاروں وغیرہ کے علاوہ سماجی رہنماوں اور کشمیری سیاسی لیڈروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے سب کو مل بیٹھ کر اس کا حل تلاش کرنا چاہئے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے اور کون سا ایسا طریقہ کار اختیار کیا جاناچاہئے جس سے اس طرح کے واقعات کی موثر روک تھام کی جاسکے ۔اس معاملے میں خاص طور پر والدین بھی بھاری ذمہ داری عاید ہوتی ہے انہیں اپنے بالغ بچوں چاہے لڑکا ہو یا لڑکی کی حرکات وسکنات پر کڑی نگاہ رکھنی چاہئے اور اگر انہیںان کی حرکتیں مشکوک نظر آئینگی تو اپنے بچوں کے ساتھ دوستوں کی طرح سلوک کرکے انہیں سمجھانا چاہئے ۔ان میں زندہ رہنے کی تڑپ پیدا کرنی چاہئے انہیں خودکشی جیسے حرام عمل سے دور رہنے کی تلقین کرنی چاہئے والدین اپنے بچوں کے لئے سب سے قریبی اور بہترین دوست ہیں ۔اس وقت ایسے بھی والدین نظر آتے ہیں جو اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں رہتے ہیں وہ کبھی بھی اپنے بچوں کی باتوں کا بُرا نہیں مانتے ہیں بلکہ ہر معاملے میں بچوں سے ہی صلاح لیتے ہیں اس طرح بچوں کو بھی اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ان کے والدین ان سے بے پناہ پیار کرتے ہیں ۔اپنے بالغ بچوں کے جذبات کو والدین کو سمجھنا چاہئے اور اگر وہ کچھ غلط کررہے ہیں یا ان کو کچھ غلط کرنے کا ارادہ ہے تو والدین کو آگے بڑھ کرانہیں سمجھانا چاہئے ۔اس کے علاوہ سماج کی ذی عزت شخصیتوں جن کا اوپر تذکرہ کیا گیا ہے کو بھی کشمیری سماج میں اس قسم کے رحجانات کی روک تھام کیلئے آگے آنا چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں کے پیچھے بھاگنا نہیں چاہئے

مودی سرکار نے جموں و کشمیر کو دکھایا کہ خود حکمرانی کا حقیقی مطلب کیا ہے:مرکزی وزیر جتندر سنگھ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(خود کشیوں کے واقعات میں اضافہ کیوں ؟)

16 ستمبر 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
کیسے 19ویں صدی کی سکھ سلطنت ایک طاقتور طاقت کے طور پر ابھری جس نے ہندوستان کی تاریخ کو تشکیل دیا
ثقافت

کیسے 19ویں صدی کی سکھ سلطنت ایک طاقتور طاقت کے طور پر ابھری جس نے ہندوستان کی تاریخ کو تشکیل دیا

27 اپریل 2023
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  SCO وزرائے دفاع کی میٹنگ کی صدارت کریں گے
تازہ ترین خبریں

پی ایم مودی نے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ راجناتھ سنگھ

22 جنوری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d