سری نگر:۶۱، ستمبر///وزیراعظم کے آفس سے منسلک مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے جموں وکشمیر اورشمال مشرقی ریاستوں سے متعلق وزیراعظم کے ترقیاتی ماڈل کی ستائش کرتے ہوئے جمعے کوکہاکہ مودی سرکار نے جموں و کشمیر کو دکھایاکہ خود حکمرانی کا حقیقی مطلب کیا ہے۔ مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق مرکزی جتیندر سنگھ نے جمعہ کو نئی دہلی میں ری پبلک بھارت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی طرف سے شمال مشرقی اور جموں و کشمیر جیسے پردیہی علاقوں میں ترقی کا ماڈل لانے کی ستائش کی۔ ڈاکٹر جتندرسنگھ نے بات جاری رکھتے ہوئے کو آوٹ آف بوکس فیصلے کرنے پر مودی حکومت کی بھی تعریف کی۔ملک بھر میں نچلی سطح پر جمہوریت لانے کے وزیراعظم مودی کے عزم کو یاد کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے جموں و کشمیر کی مثال دی۔انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر میں ضلع پریشد کا قیام 70 سال بعد مودی کے تصوریانظریہ کے ساتھ عمل میں آیا۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہاکہ مودی سرکار نے جموں و کشمیر کو دکھایا کہ خود حکمرانی کا حقیقی مطلب کیا ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ ”مجھے لگتا ہے کہ جب آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے بات کو آگے بڑھایا ہے۔ جتندرسنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی طاقت اور ان کے آوٹ آف بوکس فیصلے کرنے کی صلاحیت نے موجودہ حکومت کو ملک کے لئے غیر معمولی طریقے سے کام کرنے میں واقعی مدد کی۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے حکومت کے نوجوانوں پر بھروسہ کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ 3 سال سے بھی کم عرصے میں، ہمارے پاس خلائی شعبے میں60 سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہیں۔ اس سے پہلے، کسی میں بھی ممنوع کو توڑنے کی ہمت نہیں تھی۔مرکزی وزیر نے کہاکہ ہندوستان کا پہلا انسان بردار خلائی مشن ممکنہ طور پر2024 تک ہوگا۔