Daily Aftab
6 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(سڑکوں کی تجدید و مرمت کی طرف دھیان دینے کی ضرورت)

by Online Desk
14 ستمبر 2022
A A
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے سرکاری ذرایع کے حوالے سے بتایا کہ اب تک 9سوکلومیٹر سڑکوں پر میگڈم بچھایا گیا اور یہ عمل برابر جاری ہے کیونکہ مزید کئی سو کلو میٹر سڑکوں کو میگڈم بچھانے کے دائیرے میں لایا جارہا ہے لیکن دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے بعد میگڈم بچھانے کا کوئی مقصد نہیں ہوتا ہے کیونکہ میگڈم بچھانے کے لئے جس درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے وہ اکتوبر کے بعد نہیں ہوتا ہے نتیجے کے طور پر بقول ان کے اس کے بعد میگڈم اچھی طرح سے سڑکوں پر نہیں چپک جاتا ہے ۔اب ماہرین کا کہنا کہاں تک سچ ہے اس بارے میں ایک عام آدمی کچھ نہیں کہہ سکتا ہے صرف سرکاری طور پر ہی اس کا جواب دیا جاسکتا ہے کہ ماہرین کا دعویٰ کہاں تک صحیح ہے بہر حال محکمہ آر اینڈ بی کے سربراہ نے یہ بات واضع کردی ہے کہ ہر سال تقریباً دو ہزار کلو میٹر سڑکوں پر میگڈم بچھایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس سال اب تک تقریباً نو سو کلو میٹر لمبی سڑکوں پر میگڈم بچھایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال 1485کلومیٹر لمبی سڑکوں پر میگڈم بچھانے کا ہدف مقرر کیا گیاتھا اب تقریباًساڑھے چار سو کلومیٹر سڑکوں پر میگڈم بچھانا باقی ہے ۔لیکن دوسری جانب جیسا کہ اوپر اس کی وضاحت کی گئی ہے کہ اور جیسا کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے بعد درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے سڑکوں پرمیگڈم بچھانے کا بقول ان کے کوئی مطلب نہیں رہتا ہے ۔دریں اثر محکمہ آر اینڈ بی کے چیف انجنئیر نے بتایا کہ ہر پانچ برسوں بعد میگڈم بچھایا جاتا ہے اور ان پانچ برسوں میں سڑکوں کی تجدید و مرمت کی ذمہ داری ٹھیکدار کی ہوتی ہے ۔اس وقت اکثر سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ محکمہ آر اینڈ بی نے سڑک پر میگڈم بچھایا لیکن سال دو سال یا اسی سال جس برس میگڈم ڈالا جاتا ہے ایک اور محکمہ سڑکوں کی کھدائی کرتا ہے بعد میں کام مکمل ہونے کے بعد یہ محکمہ مٹی ڈال کر ایسے غائب ہوجاتا ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔اس کی مثال بہوری کدل سے نوہٹہ براستہ پاندان جانے والی سڑک سے بخوبی دی جاسکتی ہے اس کے علاوہ لال بازار میں عمر کالونی یعنی جی ڈی گوینکا سکول کے بالکل سامنے ملہ باغ جانے والی سڑک پر کئی برس قبل میگڈم بچھایا گیا لیکن دوسرے ہی سال کسی محکمے نے سڑک پر کھدائی کی تین برس گذر گئے سڑک ابھی تک خستہ حالت میں ہے۔چیف انجنئیر کو شاید معلوم نہ ہو کہ جس جس محکمے نے میگڈم بچھانے کے بعد سڑکوں کا ستیاناس کرکے رکھ دیا اس محکمے نے کبھی بھی سڑکوں کی مرمت نہیں کی ہے ۔اب یہ ساری ذمہ داری محکمہ آر اینڈ بی کی ہے کہ وہ دیکھے کہ کہاں کہاں اور کتنے کلو میٹر سڑکیں مرمت طلب ہیں جن کا متعلقہ محکموں نے محکمہ آر اینڈ بی کو کوئی اطلاع نہیں دی ہے ۔میگڈم بچھانے سے زیادہ ان سڑکوں کی تجدید و مرمت کی ضرورت ہے جن کومختلف محکموں نے کھدائی کی آڑ میں تباہ و بربادکر کے رکھ دیا ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
الیکشن کمشنر نے بی ایل او۔ ای پتریکا کا آغاز کیا

الیکشن کمشنر نے بی ایل او۔ ای پتریکا کا آغاز کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(سڑکوں کی تجدید و مرمت کی طرف دھیان دینے کی ضرورت)

14 ستمبر 2022
مہاراشٹر میں اومیکرون متاثرہ مریض کی حالت مستحکم
تازہ ترین خبریں

ملک میںاومیکرون کے 213 معاملے

22 دسمبر 2021
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار
ادارتی

(آن لائین فراڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات)

24 جنوری 2024
چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی
تازہ ترین خبریں

چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی

12 جون 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d