ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے عمل میں سرعت لانے پر زور
سرینگر/
الیکشن کمیشنر آف انڈیا راجیو کمار نے آج منعقدہ ایک تقریب کے دوران ’بی ایل او‘ ای پتریکا کا ای لانچ کیا۔اس تقریب میں تمام بوتھ لیول آفیسرز اور دیگر الیکشن افسران نے آن لائن حصہ لیا۔پروگرام میں چیف الیکٹورل آفیسر کے ساتھ ساتھ جموں اور سانبہ اضلاع کے نوڈل آفیسر ایس وی ای پی اور بی ایل اوز نے شرکت کی۔ای پتریکا شروع کرنے کا مقصد ملک بھر میں BLOs کی کامیابیوں اور اختراعی طریقوں کو اجاگر کرنا ہے۔ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر نے بی ایل اوز کے ساتھ بات چیت کی اور فیلڈ میں ان کی مہارت کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے نچلی سطح پر انتخابی عمل میں عوام کو شامل کرنے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا جس سے جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔چیف الیکٹورل آفیسر، جے اینڈ کے، ہردیش کمار نے بھی بی ایل او کے ساتھ بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ 15 ستمبر 2022 سے شروع ہونے والی ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے کام کو پورا کرنے کے لیے لگن کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے BLOs سے مزید کہا کہ وہ معلومات کی تیزی سے ترسیل اور مسائل کے ازالے کے لیے گھرانوں کا ایک واٹس ایپ گروپ بنائیں۔اجلاس میں دیگر کے علاوہ محکمہ الیکشن کے سینئر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔














