سری نگر پولیس نے بدھ کو کہا کہ شہر سری نگر ضلع میں2’بدنام چوروں‘ کو گرفتار کیا گیا،اوراُنکی نشاندہی پر چوری شدہ مال مسروقہ برآمد کیاگیا۔اطلاعات کے مطابق سری نگرپولیس نے چوری کی واردات میں مبینہ طورپرملوث2نقب زنوںکی گرفتاری عمل میں لائی ۔گرفتار شدگان کی شناخت باسط احمد بابا ولد محمد یوسف بابا اور فیصل احمد گنائی ولد نذیر احمد گنائی ساکنان برتھنہ قمرواری سری نگرکے طور پرہوئی ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے ضلع سری نگر میں چوری کی شکایت ملنے کے بعد تلاش شروع کی تھی۔ انہوں بتایا کہ ہم نے گرفتار چوروں کے قبضے سے چوری شدہ موادیامال مسرقہ برآمد کر لیا ہے اور مزید برآمدگی کی امید ہے۔پولیس افسر نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نے تحقیقات میںبڑا کردار ادا کیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سری نگر پولیس نے اپریل کے مہینے میں شہر کے کاروباری اداروں پر زور دیا تھا کہ وہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات پر عمل کریں جس میں مو¿خر الذکر کو19 اپریل تک یا اس سے پہلے سی سی ٹی وی نصب کرنے کے لیے کہا گیا تھا،اور یہ کہ ہدایت کی عدم تعمیل تعزیری کارروائی اور ایف آئی آر کا باعث بن سکتی ہے۔ تاہم بہت سے چھوٹے کاروباری مالکان ہائی ٹیک کیمروں کی تنصیب میں شامل مالی اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے احکامات کی تعمیل کرنے میں اپنی نااہلی کا اظہار کر رہے ہیں۔