سرینگر/محکمہ صنعت و تجارت جموں وکشمیر نے بسوہلی پینٹنگز اور راجوری چکری ووڈ کے بعد اب بسوہلی پشمینہ کے لیے جیوگرافیکل انڈیکیشن ٹیگ حاصل کرکے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔ یہ کارنامہ نبارڈ جموں اینڈ ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن وارانسی کے تعاون سے حاصل کیا گیا۔ٹی ای این کے مطابق بسوہلی پشمینہ جموں کے ضلع کٹھوعہ کے باسوہلی علاقے کا 100 سال سے زیادہ قدیم روایتی دستکاری ہے۔ یہ ہاتھ سے کاتا ہوا ہے، جو انتہائی نرمی، باریک پن، ہلکے وزن کے لیے جانا جاتا ہے، اس میں موصلی خصوصیات اور طویل زندگی ہے۔ یہ تمام خوبیاں اسے منفرد بناتی ہیں اور پشمینہ مصنوعات کی فروخت میں اضافہ کا وعدہ کرتی ہیں۔ پشمینہ کی مصنوعات میں شال (زنانہ/مردانہ ) مفلر، کمبل، ٹوکری وغیرہ شامل ہیں۔جموںصوبے کے کاریگروں اور ب±نکروں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور چیف سکریٹری کا اس کامیابی میں ان کے کردار پر شکریہ ادا کیا ۔