Daily Aftab
3 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

نیک اور عقل مند کی تلاش

by Online Desk
10 مئی 2023
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

بہت دنوں کی بات ہے کہ کسی ملک کے ایک انصاف پسند بادشاہ کا وزیر مر گیا۔وہ وزیر بہت عقل مند اور نیک انسان تھا
بہت دنوں کی بات ہے کہ کسی ملک کے ایک انصاف پسند بادشاہ کا وزیر مر گیا۔وہ وزیر بہت عقل مند اور نیک انسان تھا،جو بادشاہ کو رعایا کی بھلائی کے لیے اچھے مشورے دیتا تھا۔بادشاہ اس کو بہت عزیز رکھتا تھا اور اس پر مکمل بھروسا کرتا تھا۔بادشاہ کو اس کی موت کا بہت افسوس تھا۔بادشاہ کو ہی نہیں اس ملک کے عوام کو بھی وزیر کی موت کا غم تھا۔

بادشاہ اپنے درباریوں میں سے کسی کو بھی اپنا وزیر بنا سکتا تھا ،لیکن اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے ملک کے ہی کسی عقل مند آدمی کو وزیر بنائے گا۔
بادشاہ اپنے ایک وفادار ملازم کے ساتھ رات کو بھیس بدل کر اپنی رعایا کے حالات جاننے کے لیے نکلتا تھا۔اس طرح وہ خود ملک کے حالات سے واقفیت حاصل کرتا تھا کہ اس کی رعایا اپنے ملک اور بادشاہ کے بارے میں کیا سوچتی ہے۔
ایک بار آدھی رات کے وقت وہ شہر کی ایک گلی سے گزر رہا تھا کہ اندھیرے کی وجہ سے ایک آدمی سے ٹکڑا گیا۔بادشاہ نے پوچھا:تم کون ہو اور رات کے وقت یہاں کیا کررہے ہو؟
اس شخص نے جواب دیا:میں اس شہر کا ایک شریف انسان ہوں اور بے وقوفوں کو عقل مند بنانے کے گر سکھلاتا ہوں۔مجھے چوروں کا خوف نہیں ہے ،کیوں کہ میرے پاس چوروں کے لیے کوئی چیز نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

ADVERTISEMENT

بادشاہ گھوم پھر کر اپنے محل پہنچا اور دوسرے دن اس نے حکم جاری کیا کہ شہر میں رات کے وقت ہر شخص ہاتھ میں چراغ لے کر نکلا کرے۔جو شخص ایسا نہیں کرے گا ،اس کو سخت سزادی جائے گی۔
کچھ دنوں بعد بادشاہ رات کے وقت شہر کی ایک گلی سے گزر رہا تھا کہ وہ ایک آدمی سے ٹکڑا گیا۔بادشاہ کو بہت غصہ آیا اور اس نے پوچھا تم کون ہو اور اس وقت یہاں کیا کررہے ہو؟
جناب!میں اس شہر کا ایک معزز آدمی ہوں اور بے وقوفوں کو عقل سکھلاتا ہوں۔
بادشاہ نے پہچان لیا کہ یہ وہی شخص ہے ،جو چند دن قبل اس سے ٹکڑا یا تھا۔
کیا تم نے بادشاہ سلامت کا حکم نہیں سنا کہ رات کے وقت ہر آدمی ہاتھ میں چراغ لے کر نکلا کرے۔تم نے بادشاہ کے حکم کی تعمیل نہیں کی،اس لیے تم کو سخت سزاملے گی۔بادشاہ نے غصے میں کہا۔
جنا ب والا!میرے ہاتھ میں چراغ ہے ،آپ دیکھ سکتے ہیں۔اس آدمی نے جواب دیا۔
مگر یہ روشن کیوں نہیں ہے ؟جناب والا! بادشاہ سلامت کے حکم میں صرف اتنا ہے کہ ہر آدمی ہاتھ میں چراغ لے کر چلے۔
یہ حکم نہیں دیا کہ اس میں تیل بھی ہو اور وہ روشن بھی ہو۔
بادشاہ حیرت سے اسے دیکھ رہا تھا۔اس آدمی نے پھر کہا:میرا خیال ہے کہ بادشاہ کے دربار میں عقل مند وزیروں کا قحط ہے ،ورنہ ایسا حکم صادر کرنے سے پہلے وہ بادشاہ سلامت کی توجہ دلاتے۔میری دعا ہے کہ خداہمارے بادشاہ سلامت کو ایک عقل مندوزیر باتدبیر عطا فرمائے۔
بادشاہ یہ بات سن کر دل ہی دل میں بہت شرمندہ ہوا۔
وہ اس آدمی کے ساتھ ساتھ چلنے لگا اور باتوں میں اس کے بارے میں ذاتی معلومات اس سے حاصل کرلیں۔
بادشاہ نے پوچھا:تمھار اپیشہ کیا ہے۔اس نے جواب دیا:جناب والا!میں ایک مدر سے میں استاد ہوں اور عقل مند بنانے والی وہ عظیم کتابوں کا حافظ ہوں۔اس کے علاوہ بہت ساری ایسی کتابیں پڑھاتا ہوں جو انسان کو عقل مند بنا کر ان کو کامیاب انسان بنا سکتی ہیں۔
میرے استاد نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر کوئی آدمی گلستان اور بوستان کی حکاتیوں کو سمجھ کر پڑھے اور غور کرے تو ایک دن وہ عقل مند ترین انسان بن کر کسی بادشاہ کے دربار میں جگہ پا سکتا ہے۔باتیں کرتے کرتے اس عقل مند انسان کا گھر آگیا اور وہ رخصت ہو گیا۔بادشاہ نے اس کے مکان اور محلے کو ذہن نشین کرلیا اور اپنے محل میں واپس چلاگیا۔
دوسرے دن بادشاہ نے اپنے شاہیوں کو حکم دیا کہ اس عقل مند انسان کو عزت کے ساتھ ہمارے حضور پیش کیا جائے۔

بادشاہ اس کی گفتگو اور عالمانہ باتیں سن کر بہت خوش ہوا اور اس کو اپنا وزیر بنا لیا۔اس وزیر نے بادشاہ کو بہت اچھے اور مفید مشورے دیے۔بادشاہ نے حکم دیا کہ شہر کے سارے باشندوں کو مفت چراغ اور تیل فراہم کیا جائے اور گلی کو چوں میں رات کو روشنی کرنے کے لیے چراغ تھا مے نوکر رکھے جائیں۔بادشاہ نے حکم دیا کہ استادوں کے علاوہ بھی شہر کے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ شیخ سعدی شیرازی کی کتابیں گلستان وبوستان ضرور پڑھے۔یہ تو ایک حکایت تھی ،لیکن سچ ہے کہ دنیا کہ عقل مند بنانے والی کتابوں میں گلستان بوستان بہت مشہور کتابیں ہیں اور ان کا ترجمہ دنیا کی تقریباً تمام زبانوں میں ہو چکا ہے۔ان کو پڑھ کر آ پ اپنی عقل ودانش میں اضافہ ضرور کر سکتے ہیں۔

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
اَتل ڈولو نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کی عمل آوری کے اَقدامات پر تبادلہ خیال کیا

اَتل ڈولو نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کی عمل آوری کے اَقدامات پر تبادلہ خیال کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

نیک اور عقل مند کی تلاش
ادارتی

نیک اور عقل مند کی تلاش

10 مئی 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
مہاراشٹر میں اومیکرون متاثرہ مریض کی حالت مستحکم
تازہ ترین خبریں

ملک میںاومیکرون کے 213 معاملے

22 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d