انڈیا چیپٹر آف دی انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹکس نے ہندوستان کی ۱۰؍ بہترین فلموں کی فہرست جاری کی ہے۔ حال ہی میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹکس کے انڈیا چیپٹر کی طرف سے ایک سروے کرایاگیا۔
انڈیا چیپٹر آف دی انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹکس نے ہندوستان کی ۱۰؍ بہترین فلموں کی فہرست جاری کی ہے۔ حال ہی میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹکس کے انڈیا چیپٹر کی طرف سے ایک سروے کرایاگیا۔ اس کے تحت ہندوستان کی ۱۰؍ بہترین فلموں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ یہ ایک خفیہ سروے تھا جس کے لیے انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹکس کے انڈیا چیپٹر کے ۳۰؍ اراکین نےخفیہ طورپر ووٹ دیا اور سب سے زیادہ ووٹوں کی بنیاد پر ملک کی ٹاپ ۱۰؍فلموں کی فہرست بنائی گئی ہے۔ ستیہ جیت رے کی ہدایت کاری میں بنی بنگالی فلم’پاتھر پنچالی‘ اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ ایک اور بنگالی فلم ’میگھے ڈھاکہ تارا‘ دوسرے نمبرپرہے۔ہندی فلم ’بھون شوم‘ تیسرے نمبرپر ہے۔ملیالم فلم ’ایلی پتھائم‘ ہندوستان کی چوتھی بہترین فلم ہے۔ کنڑ فلم ’گھاتشردھا‘پانچویں بہترین فلم ہے، فلم’گرم ہوا‘ بھی اس فہرست میں شامل ہے جو چھٹے نمبر پر ہے۔ بنگالی فلم ’چارو لتا‘ ساتویں نمبر پر ہے۔ فلم’انکور‘ ۸؍ویں بہترین فلم ہے۔ ’پیاسا‘فہرست میں