ADVERTISEMENT
سب جیل کپوارہ میں ایک قیدی اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ جیل کی ایک عمارت سے گر کر شدید زخمی ہوا ۔ اس دوران اگرچہ قیدی کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں آج سہ پہر جیل میں ایک 37 سالہ قیدی ‘سب جیل کی عمارت سے گرنے سے’ ہلاک ہو گیا۔متوفی کی شناخت محمد یوسف بٹ ولد عبدالعزیز بٹ ساکن پرنگرو ماور ہندواڑہ کے طور پر کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ اس شخص کو نکال کر ایس ڈی ایچ کپوارہ پہنچایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ شخص این ڈی پی ایس کیس میں ملزم تھا۔
ADVERTISEMENT