بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھول بھلیاں۔۳؍ میں کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم بھول بھلیاں ۔۲؍میں کارتک آرین کے ساتھ کیارا اڈوانی اور تبو نے اہم کردار اداکیا تھا۔
لی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھول بھلیاں۔۳؍ میں کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم بھول بھلیاں ۔۲؍میں کارتک آرین کے ساتھ کیارا اڈوانی اور تبو نے اہم کردار اداکیا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر۲۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ فلم بنانے والے اگلے سیکویل کی تیاری میں لگ گئے ہیں۔ بھول بھلیاں۔۲؍کی کامیابی کے بعد تیسری فلم بنانے والے اسے اوربڑی سطح پر بنانا چاہتے ہیں اور فلم کی اسٹار کاسٹنگ میں بھی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ فلم بنانے والے فلم کو ایک بڑے سطح پر عموماً ۱۴۰؍کروڑ روپے کے بجٹ میں بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ایسی خبر ہے کہ کارتک آرین کے ساتھ بھول بھلیاں ۔۳؍میں کیارا اڈوانی نہیں بلکہ دپیکا پڈوکون رومانس کرتی ہوئی نظر آسکتی ہیں۔ کہا جا رہا ہے فلم بنانے والے فلم کے تیسرے حصے میں دپیکا پڈوکون کوکاسٹ کرنے کامنصوبہ بنا رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک دپیکا سے فلم کے تعلق سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے لیکن اگر انہیں لیا جاتا ہے تو کیارا کا پتہ صاف ہوجائےگا اور ناظرین کو کارتک آرین اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی کو دیکھنے کا موقع مل سکےگا