شہرسری نگر کے رام باغ علاقے میں بدھ کی سہ پہر ایک مختصرمعرکہ آرائی کے دوران 3عدم شناخت شدہ جنگجو مارے گئے ۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ کچھ جنگجوﺅںکی موجودگی سے متعلق پختہ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسزنے رام باغ علاقہ کامحاصرہ کرکے یہاں موجودجنگجوﺅںکوگھیر لیا ۔پولیس کے مطابق محاصرے میں پھنسے جنگجوﺅں کو ہتھیار ڈالنے کیلئے کہا گیا، تاہم انہوں نے اندھا دھند شرو ع فائرنگ کی۔ پولیس ترجمان نے کہاکہ پولیس اوردیگر سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی کے بعدطرفین کے درمیان مختصروقت تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،اورسیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں 3عدم شناخت شدہ جنگجو مارے گئے۔آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے رام باغ سری نگرمیں مختصر جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کوبتایاکہ کہ سری نگر پولیس نے رام باغ میں 3جنگجوﺅں کو ہلاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ختم ہو چکا ہے۔اُدھر پولیس ذرائع نے بتایاکہ جائے جھڑپ سے مارے گئے تینوں جنگجوﺅںاو رکچھ اسلحہ وگولی بارودکوبرآمد کیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مارے گئے جنگجوﺅںکی شناخت اورتنظیمی وابستگی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے ۔