ہندوستان اور برطانیہ میں صلاحیت سازی اور انتظامی تعلیم میں تربیت کی فراہمی ہوگی
نئی دہلی/کنگز کالج لندن، گائیز اور سینٹ تھامس این ایچ ایس فا¶نڈیشن ٹرسٹ، ہندوجا فا¶نڈیشن یو کے اور پی ڈی ہندوجا ہسپتال اور میڈیکل ریسرچ سینٹر نے صحت کو بہتر بنانے کے لیے جدید تربیت، تعلیم اور تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک نئی شراکت داری کی ہے ۔ کنگز کالج لندن، گائیز اینڈ سینٹ تھامس اور نیشنل ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے جو ہندوستان اور برطانیہ میں صحت کے پیشہ ور افراد کو کلینیکل اور نان کلینیکل شارٹ کورسز، ریسرچ کنگ اینڈ گائز اور سینٹ تھامس صلاحیت سازی اور انتظامی تعلیم میں تربیت فراہم کرے گا۔ خاص طور پر ہندوجا فا¶نڈیشن بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور امیجنگ سائنسز میں ہندوستانی طلباءکے لیے پی ایچ ڈی اور ماسٹرز اسکالرشپ کے ذریعے ہیلتھ انجینئرنگ ریسرچ اور کلینیکل اختراع کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ بایومیڈیکل ٹیکنالوجی، صحت کے اعداد و شمار (بشمول اے آئی) اور جدید علاج پر کنگ کی سرکردہ تحقیق، تعلیم اور توجہ کے ساتھ یہ توقع کی جاتی ہے کہ ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں مدد کے ساتھ یہ شراکت داری ان شعبوں میں عالمی تعاون کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گی۔