لیہ، لداخ ۔2؍ اکتوبر۔ ایم این این۔ 24 ستمبر 2025 کو لیہ میں پیش آئے سنگین امن و قانون کے واقعے اور پولیس کارروائی کے نتیجے میں 4 افراد کی موت کے معاملے پر انتظامیہ نے مجسٹریل انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔اس سلسلے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوبرا، مکُل بینیوال (IAS) کو انکوائری آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔ انکوائری کا مقصد واقعے سے جڑے تمام حالات، حقائق اور پولیس کارروائی کا تفصیلی جائزہ لے کر چاروں ہلاکتوں کے اسباب کا پتہ لگانا ہے۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جو بھی شخص اس واقعے سے متعلق معلومات، زبانی یا تحریری بیان، شواہد یا کسی قسم کی ویڈیو/تصویری ریکارڈنگ فراہم کرنا چاہے، وہ 4 اکتوبر سے 18 اکتوبر 2025 کے درمیان صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ڈی سی آفس کانفرنس ہال، لیہ میں انکوائری آفیسر کے سامنے پیش ہو سکتا ہے۔رپورٹ چار ہفتوں میں جمع کرائی جائے گی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ عوام کا تعاون شفاف اور منصفانہ تحقیقات کے لیے ضروری ہے۔