بنی حلقہ اِنتخابات کیلئے 94 پولنگ پارٹیاں روانہ
کٹھوعہ/17اپریل2024ئ
ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر(ڈِی اِی او)کٹھوعہ ڈاکٹر راکیش منہاس نے آج بنی سب ڈویژن کے لئے پولنگ پارٹیوں کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جو ضلع ہیڈ کوارٹر سے سب سے دور اسمبلی حلقہ ہے ۔
ریزرو عملہ سمیت 94 پولنگ پارٹیوں کو اِی وِی ایم کے ساتھ بنی سب ڈویژن روانہ کیا گیا۔ ڈِسٹرکٹ الیکشن سیل نے پولنگ پارٹیوں کے لئے مناسب لاجسٹک اور سیکورٹی اِنتظامات کئے تھے۔
ڈی ای او نے بتایا کہ بنی اے سی کے 94 پولنگ سٹیشنوں میں سے 21 پولنگ سٹیشنوں کو اہم پولنگ سٹیشنوں کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ پولنگ ٹیمیں شام تک بنی پہنچ جائیں گی اور بنی اسمبلی کے حلقہ ہیڈکوارٹروں میں رُکنے کے بعد 18 اپریل کو متعلقہ پولنگ سٹیشنوں کی طرف روانہ ہوں گی۔
اُنہوں نے مزید اِنکشاف کیا کہ پولنگ پارٹیوں کو پولنگ کے فرائض کی انجام دہی کے دوران مناسب حفاظتی پروٹوکول کو برقرار رکھنے کے لئے امبریلا، سینی ٹائزر اور ماسک بھی فراہم کئے گئے ہیں۔