Daily Aftab
25 جون ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

چین نے نینسی پلوسی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا

by Online Desk
05 اگست 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

”تائیوان کے دورے سے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی“
بیجنگ: ۵ اگست (ایجنسیز) چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی اور ان کے قریبی خاندان پر ان کے اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’چین کے شدید تحفظات اور سخت مخالفت کے باوجود پلوسی تائیوان کے دورے پر مصر رہیں۔ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی، چین کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا۔ ون چائنا پالیسی کو پامال کیا اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالا۔‘ اس سے قبل امریکہ کے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ان کے دورہ تائیوان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں امریکہ تائیوان کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور چین کو اسے تنہائی کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ دوسری جانب چین کی فوجی مشقوں کے باعث بعض فضائی کمپنیوں نے تائی پے اور ملحقہ ملکوں کے لیے سروس بند کر دی ہے۔ نینسی پلوسی نے جمعے کو جاپان کے شہر ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ تائیوان کے حکام کو دوسرے مقامات پر جانے یا کہیں شرکت سے روکنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔’ہمارے حکام نے پہلے بھی دورے کیے اور ان کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ چین کو تائیوان کو دنیا سے الگ تھلگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘نینسی پلوسی جو آج کل ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں نے صحافیوں کو یہ بھی بتایا کہ ’دوسرے ممالک کی طرح تائیوان کا دورہ بھی خطے میں سٹیٹس کو تبدیل کرنے کے لیے نہیں ہے۔‘ان کے مطابق ’ہم شروع سے کہتے آئے ہیں کہ ہم ایشیا میں سٹیٹس کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں اور نہ ہی ایسا تائیوان کے لیے ہے۔‘انہوں نے اپنے دورے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تائیوان ریلیشنز ایکٹ، امریکہ چین پالیسی، اس کے ضمن میں قانون سازی اور معاہدوں سے متعلق ہے، جن کی بدولت یہ ثابت ہوا ہے کہ ہمارے تعلقات تعلقات کیسے ہیں۔‘دریں اثناءتائیوان کے وزیر خارجہ جوزف وو نے امریکہ کے تیسرے اعلیٰ ترین لیڈر اور ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے جواب میں چین کی طرف سے شروع کی گئی فوجی مشقوں پر سخت تنقید کی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی ہندوستان میں بنائی جائے گی

 بھارت نے مغربی نیپال کے ضلع اچم میں نئی تعمیر شدہ عمارت مقامی حکا م کے حوالے کی

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کیلئے ثالثی پر فخر:امریکی صدر ٹرمپ

اسی بارے میں

 بھارت کا 7.6 بلین ڈالر کا رافیل۔ایم معاہدہ لڑاکا طیاروں سے آگے کی اسٹریٹجک پیش رفت
تازہ ترین خبریں

رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی ہندوستان میں بنائی جائے گی

05 جون 2025
 بھارت نے مغربی نیپال کے ضلع اچم میں نئی تعمیر شدہ عمارت مقامی حکا م کے حوالے کی
تازہ ترین خبریں

 بھارت نے مغربی نیپال کے ضلع اچم میں نئی تعمیر شدہ عمارت مقامی حکا م کے حوالے کی

31 مئی 2025
میرے گھر پر یہ غیر اعلانیہ چھاپہ غیر ضروری اور نامناسب تھا: ٹرمپ
تازہ ترین خبریں

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کیلئے ثالثی پر فخر:امریکی صدر ٹرمپ

31 مئی 2025
موسلا دھار بارش معمولات زندگی مفلوج
تازہ ترین خبریں

شدید بارش نے بنگلہ دیش کا مکمل نظام کر دیا ٹھپ، موبائل ٹاور خراب، کئی گاؤں غرقاب، 14 اضلاع میں ایمرجنسی جیسے حالات

30 مئی 2025
مس ورلڈ 2025 کا فائنل اتوار کوہوگا، 40ممالک کی حسیناوں کا انتخاب
تازہ ترین خبریں

مس ورلڈ 2025 کا فائنل اتوار کوہوگا، 40ممالک کی حسیناوں کا انتخاب

28 مئی 2025
وکرم مصری نے ہند۔امریکہ اسٹریٹجک تجارتی مذاکرات کے جلد منعقد کرنےکی وکالت کی
تازہ ترین خبریں

وکرم مصری نے ہند۔امریکہ اسٹریٹجک تجارتی مذاکرات کے جلد منعقد کرنےکی وکالت کی

28 مئی 2025
 سری لنکا کے سرکاری ملازمینکیلئے 9 واں صلاحیت سازی کا پروگرام این سی جی جی مسوری   میں شروع
تازہ ترین خبریں

 سری لنکا کے سرکاری ملازمینکیلئے 9 واں صلاحیت سازی کا پروگرام این سی جی جی مسوری   میں شروع

26 مئی 2025
کشمیر کی ترقی نے سرحد پار  مخالفین کوہضم نہیں ہوئی۔ سلمان خورشید
تازہ ترین خبریں

کشمیر کی ترقی نے سرحد پار  مخالفین کوہضم نہیں ہوئی۔ سلمان خورشید

26 مئی 2025
بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں کل جماعتی وفد فرانس کے لیے روانہ ہوا
تازہ ترین خبریں

بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں کل جماعتی وفد فرانس کے لیے روانہ ہوا

25 مئی 2025
Next Post
وائٹ ہاوس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد شدید زخمی

وائٹ ہاوس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد شدید زخمی

اہم خبریں

رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی ہندوستان میں بنائی جائے گی

 لداخ سکاؤٹس رجمنٹ میں 194 اگنیور شامل ہوئے

 بھارت منصفانہ اور  اصول پر مبنی تجارتی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ اوم برلا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
چین نے افغانستان سے درآمد دوبارہ شروع کر دی
بین اقوامی

چین نے نینسی پلوسی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا

05 اگست 2022
سگریٹ کا دھواں بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے
ادارتی

(شہر و گام ڈرگس مافیا کی سرگرمیاں)

05 دسمبر 2024
بھارت اور ایران نے چابہار بندرگاہ کی ترقی، تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ہندوستان کا دورہ کریںگے

01 مئی 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d