واشنگٹن، 23 دسمبر (یو این آئی/ اسپوتنک) کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے عملے اور سیکیورٹی سے متعلق چھ ارکان کوروناسے متاثر پائے گئے ہیں۔مسٹر ٹروڈو نے ایک قومی ٹیلی ویژن پریہ معلومات دی۔انہوں نے کناڈاکے لوگوں کو ملک میں کورونا وبا کی صورت حال پر نیا اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہاکہ میرادفتر بھی محفوظ نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ”میرے عملے کے تین ارکان اور میری سیکیورٹی سے متعلق تین افرادکورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وہ ہماری صحت عامہ کی رہنمائی پر عمل کر رہے ہیں۔ میں بھی یہی کر رہا ہوں۔“ مسٹر ٹروڈو نے کہا کہ وہ مسلسل کورونا وائرس کی جانچ کرارہے ہیں اوراب تک ان کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔