جب دیپیکا پڈوکون کرنا چاہتی تھیں خودکشی!جب دیپیکا پڈوکون کرنا چاہتی تھیں خودکشی!
: فی الحال اب رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون اپنی اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں۔ دیپیکا پڈوکون اپنی آنے والی فلم پٹھان کو لے کر کافی مصروف ہیں۔دیپیکا پڈوکون کا نام بالی ووڈ کی سب سے کامیاب اداکاراوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دیپیکا نے اپنے فلمی کرئیر میں اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس، ریس 2، اور پیکو جیسی کئی شاندار فلموں میں کام کیا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دیپیکا کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آچکا ہے جب وہ بری طرح سے ڈپریشن میں چلی گئی تھیں اور خود کو ختم کردینا چاہتی تھیں۔ آئیے جانتے ہیں کیا ہے پورا معاملہ۔
رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون نے ایک دوسرے کو کافی عرصے تک ڈیٹ کیا تھا۔ دونوں کا افیئر کافی وقت تک چلتا رہا۔ دیپیکا رنبیر کو لے کر کافی سنجیدہ تھیں۔ یہاں تک کہ بالی ووڈ گلیاروں میں خبریں تھیں کہ دونوں جلد ہی سات پھیرے لینے والے ہیں۔ تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات میں تلخی آ گئی۔ اس کے بعد دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔
رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ کے بعد دیپیکا مکمل طور پر ٹوٹ گئیں تھیں۔ دیپیکا نے خود انکشاف کیا ہے کہ وہ ان کی زندگی کے بہت مشکل دن تھے۔ انہوں نے کہا تھا، ’میں صرف سونا چاہتی تھی کیونکہ سونا میرے لیے فرار کا راستہ تھا۔ کبھی کبھی میرے ذہن میں خودکشی کے خیالات آتے تھے، ان چیزوں کا سامنا کرنا بہت مشکل تھا۔‘
اسی دوران دیپیکا کے والدین ان سے ملنے کے لئے آئے۔ دیپیکا کی حالت کو ان کی ماں پہچان گئیں۔ ان کی ماں نے ان سے کچھ سوال پوچھے، جن کا دیپیکا جواب نہیں دے پائیں۔ اس کے بعد اس مشکل وقت میں ماں نے دیپیکا کا پورا ساتھ دیا۔ ان کی ماں نے ہی انہیں ڈپریشن سے باہر آنے میں پوری مدد کی۔