طلاق کے حوالے سے ارباز خان نے کہا تھا کہ وہ 19 سال سے اس رشتے کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن آخر کار وہ ناکام رہے۔ملائکہ اروڑا کا شمار فلم انڈسٹری کی بہترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنے ڈانس نمبرز کے لیے بھی مشہور ہیں۔ ملائکہ اروڑا انٹرنیٹ پر کسی نہ کسی وجہ سے وائرل رہتی ہیں۔ کبھی اپنی فٹنس کی وجہ سے تو کبھی ارجن کپور کے ساتھ اپنے افیئر کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ملائکہ ارجن کے ساتھ تعلقات میں آنے سے پہلے ارباز خان کی بیوی تھیں۔ تاہم دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں تھا جس کی وجہ سے شادی کے 19 سال بعد دونوں میں طلاق ہو گئی۔ طلاق کے بعد ملائکہ نے کئی انکشافات کیے تھے کہ اس وقت کیا ہوا تھا اور ماحول کیا تھا۔














