ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت مشہور فلمساز کرن جوہر کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ پر برس پڑیں اور اسے ہندی سینما کی تنزلی قرار دے دیا۔
انسٹاگرام پر پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ لوگ تین گھنٹے پر مشتمل فلمیں دیکھ رہے ہیں جس میں نیوکلیئر بم بنانے اور اس کے انسانوں پر اثرات کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ یہاں ’نیپو گینگ‘ نے ساس بہو کا رونا لگایا ہوا ہے۔
کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ اسے ایک ڈراما فلم بنانے کیلئے 250 کروڑ کی ضرورت کیوں ہے؟
کنگنا رناوت نے مزید لکھا کہ کرن جوہر کو ایسی فلم بنانے پر شرم آنی چاہئے اور وہ اپنی فلم کے ذریعے ہندی سینما کو پیچھے لے جارہے ہیں۔
اداکارہ نے رنویر سنگھ کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ کرن جوہر کے اثرات سے باہر نکل کر ایک نارمل انسان والے کپڑے پہننا شروع کردیں جس طرح دیگر اداکار پہنتے ہیں۔
’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ اسے ہدایت کاری کرن جوہر نے دی ہے۔