Daily Aftab
21 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

نئی ویب سیریز ‘سیٹاڈل’؛ ’کہانی عجیب مگر ایکشن سے بھرپور ہے‘

by Online Desk
13 مئی 2023
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

معروف بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار ان سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جنہوں نے بھارت میں اپنا لوہا منوانے کے بعد ہالی وڈ میں بھی خوب نام کمایا۔ اس وقت ایمیزون پرائم پر ا?نے والی ان کی نئی ویب سیریز ‘سیٹاڈل’ ان کے فینز اور ناقدین کے درمیان بحث ہے کا موضوع ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب پریانکا چوپڑا کسی امریکی پراجیکٹ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس سے قبل وہ ‘کوانٹیکو’ میں ایک ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کرچکی ہیں جب کہ ‘بے واچ’ اور ‘میٹریکس ریزرکشنز’ میں بھی وہ چھوٹے موٹے کرداروں میں نظر آئی تھیں۔لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمزون پرائم کے لیے بننے والے ان کے نئے پراجیکٹ پر ملا جلا ردِ عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔اب تک اس سیریز کی دو قسطیں ریلیز ہوچکی ہیں جن میں پریانکا چوپڑا کی ایکشن سین میں کارکردگی کو سب ہی نے سراہا ہے۔ اگرچہ بعض مبصرین کا خیال ہے کہ باکس آفس پر راج کرنے والی فلموں ‘ایونجرز، انفنٹی وار’ اور ایونجرز، اینڈ گیم’ کے ہدایت کار روسو برادرز سے اس سیریز میں ناظرین کی توقعات پہلے سے بڑھ کر تھیں۔البتہ ابتدائی طور پر ‘سیٹاڈل’ کو دیکھنے والوں کی پذیرائی مل رہی ہے اور اس نے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی شوز کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں نہ صرف جگہ بنائی ہے بلکہ اس دوڑ میں معروف امریکی شوز ‘دی مینڈلورین’ اور ‘سکسیشن’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایمیزون پرائم پر ریلیز ہونے والی سیریز میں پریانکا چوپڑا اور اداکار رچرڈ میڈن اسپائی ایجنسی ‘سیٹاڈل’ کے دو جاسوسوں کا کردار نبھا رہے ہیں۔ یہ جاسوس ایک مشن کے دوران زخمی ہوجانے کی وجہ سے بچھڑ جاتے ہیں اور جب انہیں ہوش آتا ہے تو ان کی یاد داشت مٹ جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کو پہچان نہیں پاتے۔کہانی میں دل چسب موڑ اس وقت آتا ہے جب ایک ان کا ایک سابق ساتھی ان دونوں کی حفاظت کےپیش نظر انہیں یکجا کردیتا ہے۔شائقین نے اس سیریرز میں پریانکا چوپڑا کے ایکشن سیکوئنسز کو سراہا ہے۔ البتہ کئی انٹرنیشنل ناقدین نے اس سیریز پر تنقید بھی کی ہے۔امریکی جریدے ورائٹی کے لیے لکھتے ہوئے ایلسن ہرمین نے لکھا کہ ‘سیٹاڈل ‘ایک بزنس پلان ہے جسے ایک شو کی تلاش ہے۔ انہوں نے اس شو کو ایمیزون پرائم کی ‘دی رنگز آف پاور’ کے نقش قدم پر چلنے کی ایک کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ‘اسکویڈ گیم’، ‘منی ہائیسٹ’ ، ‘لو از بلائنڈ’ جیسی ویب سیریز کی طرز پر بنائی گئی ہے۔ایلس ہرمین کے مطابق سیریز کی شوٹنگ میں پلاننگ کا فقدا ن ہے اور ان کے خیال میں پہلی قسط کے لیے پانچ لکھاریوں کی خدمات حاصل کرنے کی وجہ سے بات بننے کے بجائے بگڑگئی ہے۔اپنے تجزیے میں انہوں نے لکھا کہ بنیاد اچھی ہوتو پراجیکٹ کامیاب ہوجاتا ہے لیکن جب ‘سیٹاڈل’ جیسے پراجیکٹ کی بنیاد ہی کمزوور ہو تو اسے بہتر کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔ان کے خیال میں ‘باڈی گارڈ’ اور ’گیم ا?ف تھرونز ‘ جیسی سیریز سے شہرت پانے والے برطانوی اداکار رچرڈ میڈن سے زبردستی امریکہ لہجے میں بات کرانا پروڈیوسرز کی سب سے بڑی غلطی تھی جسے سدھارا جاسکتا تھا۔امریکی جریدے ٹائم نے بھی اس مہنگی ترین ویب سیریز کو مواد سے عاری قرار دیا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی لکھا کہ اسے ‘جیمز بانڈ’ اور ‘مسٹر اینڈ مسز اسمتھ’ جیسی فلموں کی طرز پر بنایا گیا ہے۔جب کہ ایک اور جریدے رولنگ اسٹون نے بھی اس سیریز کو ‘300 ملین کا ڈیزاسٹر’ قرار دیتے ہوئے اس پر سخت تنقید کی۔ایک طرف جہاں سیریز پر تنقید ہورہی وہیں برطانوی اخبار دی گارڈین کے لیے لکھتے ہوئے لوسی منگن نے اس ویب سیریز کی تعریف کی ہے۔ ان کے خیال میں یہ اسپائی تھرلر عجیب ضرور ہے لیکن تفریح سے بھرپور ہے۔نہ صرف اس تجزیے میں انہوں نے اس سیریز کو پانچ میں سے چار اسٹارز دیے ہیں بلکہ اسے ‘مشن امپاسبل’ اور ‘دی بورن آئی ڈینٹٹی’ کا ملاپ بھی قرار دیا ہے۔اس ویب سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایمزون اسٹوڈیوز کے ہیڈ آف گلوبل ٹیلی ویڑن ورنن سینڈرز نے بزنس انسائیڈر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘سیٹاڈل’ ان کی کمپنی کے لیے ایک نیا چیلنج ہے لیکن وہ پرامید ہیں کہ اس کی وجہ سے ان کے صارفین میں اضافہ ہوگا۔بعض نقادوں کے منفی تجزیوں کے باوجود سوشل میڈیا پر اس کی تعریف ہورہی ہے۔معروف بھارتی صحافی اشوانی کمار کے بقول ‘سیٹاڈل’ دنیا کی سب سے بڑی اسپائی سیریز ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی سیریز بھی ہے۔ اس کی کہانی دلچسپ اور ایکشن کمال ہے۔کائرہ نامی صارف سمجھتی ہیں کہ ‘سیٹاڈل’ میں پریانکا چوپڑا کا کام قابل تعریف ہے اور وہ اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار کررہی ہیں۔ایڈونچرس ایڈی نے تو پہلی قسط دیکھنے کے بعد ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈال دی کہ اب وہ پریانکا چوپڑا کی وجہ سے اس سیریز کوجم کر دیکھیں گے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

مس ورلڈ 2025 کا فائنل اتوار کوہوگا، 40ممالک کی حسیناوں کا انتخاب

کشمیر میں سرسوں کے کھیت سیاحتی مقامات بن رہے ہیں

شرابی شوہروں سے بیزار 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی

اسی بارے میں

مس ورلڈ 2025 کا فائنل اتوار کوہوگا، 40ممالک کی حسیناوں کا انتخاب
تازہ ترین خبریں

مس ورلڈ 2025 کا فائنل اتوار کوہوگا، 40ممالک کی حسیناوں کا انتخاب

28 مئی 2025
کشمیر میں سرسوں کے کھیت سیاحتی مقامات بن رہے ہیں
تازہ ترین خبریں

کشمیر میں سرسوں کے کھیت سیاحتی مقامات بن رہے ہیں

03 اپریل 2025
شرابی شوہروں سے بیزار 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
قومی

شرابی شوہروں سے بیزار 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی

26 جنوری 2025
مہا کمبھ میلہ کی وائرل مونا لیسا کو آخر کار بالی ووڈ فلم کا آفر مل گیا
تازہ ترین خبریں

مہا کمبھ میلہ کی وائرل مونا لیسا کو آخر کار بالی ووڈ فلم کا آفر مل گیا

23 جنوری 2025
اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول نے ہندوستانی مارکیٹ میں 825 کروڑکمالئے
قومی

اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول نے ہندوستانی مارکیٹ میں 825 کروڑکمالئے

17 دسمبر 2024
 اننتامبانی کی شادی میں سیاسی لیڈروں کی بھرپور  شرکت
تازہ ترین خبریں

 اننتامبانی کی شادی میں سیاسی لیڈروں کی بھرپور  شرکت

13 جولائی 2024
مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتۂ ازدواج میں
تازہ ترین خبریں

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتۂ ازدواج میں

13 جولائی 2024
فلم کلکی 2898 اے ڈی 1000 کروڑ کے کلب میں شامل
قومی

فلم کلکی 2898 اے ڈی 1000 کروڑ کے کلب میں شامل

12 جولائی 2024
نانا پاٹیکر ’عادی جھوٹے‘ اور خوف زدہ ہیں: اداکارہ تنوشری دتہ
قومی

نانا پاٹیکر ’عادی جھوٹے‘ اور خوف زدہ ہیں: اداکارہ تنوشری دتہ

07 جولائی 2024
Next Post
شہرسری نگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

وادی میں رک رک کر بارشیں ، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

نئی ویب سیریز ‘سیٹاڈل’؛ ’کہانی عجیب مگر ایکشن سے بھرپور ہے‘
تفریح

نئی ویب سیریز ‘سیٹاڈل’؛ ’کہانی عجیب مگر ایکشن سے بھرپور ہے‘

13 مئی 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d