Daily Aftab
31 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(نالہ برنگی میں گڑھا رونما ہونے کا واقعہ)

by Online Desk
13 فروری 2022
A A
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اننت ناگ سے کئی کلو میٹر دور کوکر ناگ میں نالہ برنگی میں جو بڑا گڑھا رونما ہوا اور جس نے آبگیرہ کی شکل اختیار کرلی ہے کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آج سے تقریباً 27برس قبل اسی طرح نالہ برنگی میں ایک بڑا گڑھا رونما ہواتھا اور نالے کا سارا پانی اس میں سمونے لگ گیا تھا تب ضلع حکام نے ماہرین کی مدد حاصل کرنے کے بعد نالے کے پانی کا رخ دوسری طرف موڑ دیا جس کے بعد نالہ آہستہ آہستہ پھر اصلی شکل پر آگیا ۔اب یہ کیامعاملہ ہے کیونکہ نالہ برنگی میں بڑاگڑھا رونما ہوا اور کس طرح اس نے آبگیرہ کی شکل اختیار کرلی ہے اس بارے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں جبکہ ضلع حکام نے اسے جغرافیائی عمل قرار دیا اور کہا کہ اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں البتہ لوگوں سے کہا گیا کہ وہ اس جانب آنے کی کوشش نہ کریںکیونکہ اگر لوگ آتے رہینگے تو ماہرین کو جاے واردات تک پہنچ کر اس کا بھر پور انداز میں جائیزہ لینے مین دقت محسوس ہوگی اسلئے وہاں امتناعی احکامات صادر کئے گئے اور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ ہر صورت میں جاے واردات کی طرف آنے سے احتراز کریں۔ضلع حکام کا کہنا ہے کہ اگر ایسا کیا جاے گاتو اور لوگ جوق در جوق وہاں پہنچنا شروع کرینگے تو ماہرین کو وہاں آکر صورتحال کا جائیزہ لینے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔بہر حال سوال اب یہ پیدا ہورہا ہے کہ نالے میں اس طرح کی صورتحال کس طرح پیش آئی ؟مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تین دہائی قبل بھی اسی نالے میں اس طرح کی صورتحال پیش آئی تھی اور اگر واقعی یہ جغرافیائی عمل ہے تو نالے کا رخ مستقل طور پر دوسری طرف پھیر دیا جانا چاہئے تاکہ نالے کو ایسی حالت دوبارہ پیش نہ آسکے ۔بعض بزرگوں نے اسے انسانی لالچ سے تعبیر کرتے ہوے کہا کہ انسانوں سے قدرتی وسائیل کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے ان بزرگوں نے کہا کہ انسانوں نے جنگلوں کو بھی تباہ و برباد کرکے رکھدیا اور اب آبی وسائیل کو بھی اپنی خود غرضی کے لئے تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بڑے بڑے دریاوں ،نالوں وغیرہ میں ٹریکڑاور جے سی بی ڈالکر تباہی مچادی ۔ان نالوں کی ہیت ہی بدل کر رکھ دی اور اس عمل سے آبی حیات کا قافیہ حیات تنگ کرکے رکھ دیاگیا،مچھلیوں کے لئے رہایشی ٹھکانے نہیں رہے ۔سردی اور گرمیوںکے ایام میں مچھلیاں جس گھاس میں بسیرا کرتی تھیں اس گھاس کا اب کہیں نام و نشان تک نہیں ہے ۔مچھلیوں کے کھانے وغیرہ کے لئے گھاس پھوس میں موجود اجزا لازمی تصور کئے جاتے ہیں لیکن ٹریکٹروں اور جے سی بی کی طرف سے دریاوں کی سطح اتنی کھودی گئی کہ سب کچھ تباہ ہوکر رہ گیا ۔دریاوں اور نالوں کی سطح غیر متناسب بنتی گئی ۔کشتی رانی ممکن نہیں رہی ۔ریت نکالنے کے لئے ان قدرتی وسائیل کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی گئی ۔ان بزرگوں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ سب کچھ اسی کا نتیجہ ہے ۔کسی نہ کسی طرح اس واردات جس کوضلع حکام جغرافیائی عمل سے تعبیر کرتے ہیں میں انسان کا ہی ہاتھ ہو اسلئے ضلع حکام کو یہ دیکھنا چاہئے اور ایسا ہوگا تو اس کی روک تھام کے لئے جو بھی اقدامات لازمی ہونگے وہ اٹھائے جانے چاہئیں۔ان بزرگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ضلع حکام نے غیر قانونی طور پر دریاوں او رندی نالوں سے ریت وغیرہ نکالنے والوں کے خلاف کاروائیاں بھی کیں اس کے باوجود ریت مافیا اب بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے اسلئے حکام کو ان کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
امریکی شہریوں کو یوکرین چھوڑنے میں مدد کرنے پر پولینڈ کی رضامندی

امریکی شہریوں کو یوکرین چھوڑنے میں مدد کرنے پر پولینڈ کی رضامندی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(نالہ برنگی میں گڑھا رونما ہونے کا واقعہ)

13 فروری 2022
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
عشمقام میں آدم خور ریچھ کے حملے میں خاتون ہلاک
ادارتی

(انسانی بستیوں پر جنگلی درندوں کی یلغار)

10 اکتوبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d