Daily Aftab
17 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بند کمروں میں گرمی پہنچانے والے آلات ،موت کا باعث بن سکتے ہیں

by Online Desk
06 جنوری 2025
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

پاندریٹھن میں 5جنوری بروز اتوار جو حادثہ رونما ہوا وہ انتہائی دلدوز قرار دیا جاسکتاہے ۔والدین اپنے تین معصوم بچوں سمیت اچانک اس دنیا سے بیک وقت چل بسے ۔ابتدائی طور پر بتایاگیا کہ کمرے میں گرمی دینے والے آلے وغیرہ جلانے سے چونکہ کاربن مونوکسائیڈ پیدا ہوگیا تھا اور وہی اس معصوم کنبے کی موت کی وجہ بن گیا ۔بہر حال پولیس نے اس سلسلے میں قانونی کاروائیاں شروع کردی ہیں اور اس سارے معاملے کی گہرائی سے چھان بین کی جارہی ہے کہ اس کنبے کی موت کی اصل وجوہات کیا ہیں؟ادھر پوری وادی میں یہ خبر سن کرلوگوں پر سکتہ طاری ہوگیا ۔ہر آنکھ اشکبار ہوگئی اور ہر دل خون کے آنسو بہانے لگا ۔موت تو اٹل ہے لیکن اس طرح کی موت پر جتنا بھی غم کیا جاے کم ہے ۔حکومت نے اسی وقت اس بارے میں ایڈوائیزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بند کمروں میں گیس ہیٹر ،گیس گیزر ،چار کول بخاری ،ہیٹر وغیرہ کا استعمال نہ کریں بلکہ شام کو سونے سے قبل گرمی پہنچانے والے تمام آلات بند کریں ۔وادی کے سرکردہ معالجین نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں بلکہ ہر طرح کی احتیاط برتیں ۔ان ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب بند کمرے میں گیس بخاری ،جنریٹر ،چار کول بخاری ،بلوور یا اسی طرح کا کوئی ایسا آلہ جس سے گرمی حاصل کرنے کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہو آکسیجن اپنے اندر جذب کرکے کاربن مونوکسائیڈ اور کاربن ڈائیکسائیڈ کا اخراج شروع کرتا ہے جو انسان کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ کمرے میں مناسب وینٹی لیشن کا بھر پور انتظام ہونا چاہئے پھر بھی لازم ہے کہ سونے سے قبل ان تمام آلات کو بند کیا جاے ۔جب بند کمرے میں گرمی پہنچانے والے آلات چالو حالت میں ہونگے تو ان سے جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے کہ کاربن مونوکسائیڈ کا اخراج شروع ہوتاہے جس سے وہاں موجود افراد میں بے ہوشی سی چھاجاتی ہے ،سر میں درد شروع ہوجاتا ہے ،جسمانی کمزوری کی علامات شروع ہوجاتی ہیں سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے ،چھاتی میں درد ہو اٹھتاہے اور دماغ پریشان سا ہوجاتا ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب اس طرح کی صورتحال پیدا ہوگی تو فوری طور پر ڈاکٹر سے صلاح مشورہ کرنا چاہئے بصورت دیگر یہ سب علامات جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مناسب وینٹی لیشن نہ ہونے پر کوئی بھی ایسا آلہ کمرے میں چالو حالت میں نہیں رکھنا چاہئے جو گرمی کے لئے رکھا گیا ہو ۔کیونکہ اگر مناسب وینٹی لیشن نہ ہو تو موت یقینی ہے ۔پاندرئیٹھن جہاں یہ المناک واقعہ رونما ہوا ہے کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جس کمرے سے تین معصوم بچوں اور ان کے والدین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں وہاں ایک بلوور بھی دیکھا گیا جبکہ پانچ لٹر والا ایسا ہینڈی گیس سلنڈر بھی موجود تھا جو گرمی دینے کے لئے غالباً کنبے نے استعمال کیا ہوگا اور اسی سے کاربن مونوکسائیڈ گیس کا اخراج ان سب کی موت کا باعث بن گیا ہو۔اسلئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ بند کمروں میں گرمی دینے والے آلات سونے سے قبل مکمل طور پر بند کریں تاکہ نیند کی حالت میں ان سے کاربن کا اخراج نہ ہو جو ہر حال میں موت کا باعث بن جاتاہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post

وزیراعظم مودی کی قیادت والی حکومت خوابوں کو حقیقت بنا رہی ہے۔  منوج سنہا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بند کمروں میں گرمی پہنچانے والے آلات ،موت کا باعث بن سکتے ہیں
ادارتی

بند کمروں میں گرمی پہنچانے والے آلات ،موت کا باعث بن سکتے ہیں

06 جنوری 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

بے روزگار نوجوان اور روزگار کی امیدیں

12 فروری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d