Daily Aftab
20 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(انتخابی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ )

by Online Desk
09 ستمبر 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

پہلے مرحلے کی پولنگ کی تاریخ قریب آرہی ہے۔ 18ستمبر کو جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے پورے خطے میں انتخابی بخار سر چڑھ بولنے لگاہے ۔اگرچہ پہلے مرحلے کی پولنگ میں جنوبی کشمیر اور خطہ چناب کے چند انتخابی حلقے شامل ہیں جن میں ووٹ ڈالے جاینگے لیکن امیدواروں کی طرف سے انتخابی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں ۔اس حوالے سے میڈیا میں امیدواروں کی پبلسٹی خوب ہورہی ہے ۔اسمبلی چناﺅ کی تاریخ جوں جوں قریب آتی جارہی ہے انتخابی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔جنوبی کشمیر میں تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈراں جن میں امیدوار بھی شامل ہیں کی طرف سے جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ آزاد امیدوار زیادہ تر انتخابی مہم کے سلسلے میں گھر گھر جاکر ووٹروں سے رابطہ قایم کرنے میں مصروف ہیں ۔اس بار نہ صرف مقامی سیاسی پارٹیاں انتخابی میدان مین سرگرم نظر آرہی ہیں بلکہ قومی سطح کی کئی سیاسی پارٹیاں بھی اس بار یہاں انتخابات میں کود پڑی ہیں ۔ان سیاسی پارٹیوں نے جن امیدواروں کو منڈیٹ دئے ہیں وہ بھی اپنی پارٹیوں کے پروگرام اور پالیسیوں کی خوب پبلسٹی کررہے ہیں ۔آج کل چونکہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اسلئے امیدوار سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال کررہے ہیں اور لوگون سے روابط کے ویڈیو بناکر سوشل میڈیاپلیٹ فارموں پر ڈال کر اپنی پارٹیوں کے منشور اور پروگراموں سے ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔اس سے قبل بھی قارئین کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کروائی گئی کہ جمہوری طرز نظام میں انتخابات کی خاص اہمیت ہوتی ہے ۔اور لوگوں کے قریب جانے کا انتخابات سے بہتر اور کوئی طریقہ نہیں ہے ۔اس بار انتخابات کی خاص بات یہی ہے کہ کل تک جو پارٹیاں کسی دوسرے سیاسی نظرئیے کی حامی تھیں آج کھلم کھلا الیکشن کے میدان میں اتر کر اسمبلی میں جانے کے لئے سرگرم ہوگئی ہیں ۔ایسے علاقوں میں اب کھلے عام انتخابی جلسے اور جلوسوں کی بھر مار نظر آرہی ہے جہاں اس سے پہلے انتخابات کے بارے میں مہم چلانے کا سوچا بھی نہیں جاسکتاتھا لیکن آج ان ہی علاقوں کے لوگ انتخابی میدان میں اتر کر بھارت کے اس جمہوری عمل کا حصہ بننے کے لئے کافی سرگرم ہوگئے ہیں۔سیاسی پارٹیوں نے انتخابی منشور میں جو وعدے کئے ہیں ان کو عملانے پر زور دیتے ہوئے رائے دہندگاں کو اپنی جانب مایل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اس بار انتخابات میں آزاد امیدواروں کی اچھی خاصی تعداد بھی شامل ہوگئی ہے ۔کہا جارہا ہے کہ ان میں سے بعض کو مخصوص سیاسی پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے اور وہ ان ہی سیاسی پارٹیوں کی باتیں کرتے رہتے ہیں ۔ایک بات ضرور قابل غور ہے کہ اس بار لوگوں میں انتخابات کے حوالے سے کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے اور وہ اپنے من پسند امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کے لئے تیار نظر آرہے ہیں ۔یہ ایک خوش آیند اشارہ سمجھا جارہا ہے ۔الیکشن کمشن نے بھی لوگوں کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ الیکشن صاف ستھرے اور شفاف طریقے پر انجام دئے جاینگے ۔سرکاری افسروں وغیرہ کو غیر جانبدار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔تاکہ ان انتخابات کی شفافیت برقرار رہ سکے اورالیکشن کمشن کی غیر جانبداری پر حرف نہ آسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
یوپی میں پانچویں مرحلے میں 27 فیصد اُمیدواروں کی شبیہ داغدار

اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ ختم

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(انتخابی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ )

09 ستمبر 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
کشمیری برآمداتی سیکٹر کیلئے بڑی پیش رفت،جموں و کشمیر میں بسوہلی پشمینہ کو جی آئی ٹیگ ملا
ادارتی

(کشمیری دستکاری مصنوعات اور دستکاروں کی حالت)

09 اگست 2024
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d