Daily Aftab
6 ستمبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(شدت کی گرمی ، ڈاکٹروں کی ایڈوائیزری نظر انداز نہ کریں)

by Online Desk
02 جولائی 2024
A A
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

آج کل موسم انتہائی سخت ہے یعنی گرمی زوروں پر ہے جس سے روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے ۔دو پہر کے بعد بازار سنسان ہوجاتے ہیں ۔درجہ حرارت میں اضافے کی جو بھی وجوہات ہوں لیکن موسم جب انتہا کو پہنچ جاتا ہے تو تکلیف انسان کو ہی اٹھانا پڑتی ہے ۔بیماریاں عام ہوجاتی ہیں اور گرمی کی وجہ سے کوئی بھی کام ڈھنگ سے نہیں ہوپاتاہے ۔درجہ حرارت میں بتدریج اضافے پر ماہرین طب یعنی ڈاکٹروں نے تشویش ظاہر کرتے ہوے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وقت ہر صورت میں خود کو Hydrateرکھیں یعنی زیادہ سے زیادہ مقدار میں جسم میں پانی پہنچاتے رہیں کیونکہ ہر موسم اور خاص طور پر اس موسم میں dehydrationتمام بیماریوں کی جڑ ہے ۔ان ڈاکٹروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گرمیوں کے اس موسم کا مقابلہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پیا کریں یا جوس کے ساتھ ساتھ ایسے پھل استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو۔ان ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ جب انہیں پیاس نہیں لگتی ہے تو وہ پانی کیوں پئیں ؟ لیکن لوگوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ پیاس محسوس ہو یا نہ ہو پانی جوس وغیرہ کی مناسب مقدار جسم میں داخل ہونی چاہئے ورنہ جسم میں پانی کی کمی سے بہت سی ایسی بیماریاں لگ سکتی ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں اور سب سے بڑھ کر قے دست اور اسہال ہے ۔اس کے علاوہ ٹائیفائیڈ کا بھی خطرہ لاحق رہتاہے ۔ان ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہوتے ہیں انہیں براہ راست سورج کی روشنی سے احتراز کرنا چاہئے یعنی انہیں خاص طور پر دوپہر کے بعد سورج غروب ہونے تک باہر نکلنے میں احتیاط برتنا چاہئے کیونکہ ایسے لوگوں کو سٹروک کا زیادہ خطرہ لاحق رہتاہے ۔اسی طرح جو لوگ ذیا بطیس اور عارضہ قلب میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے لئے بھی یہی ایڈوائیزری جاری کردی گئی کہ وہ دن کو گھروں سے باہر نکلنے میں حد سے زیادہ احتیاط برتیں ۔ان ڈاکٹر صاحبان نے کہا کہ ہر عمر اور ہر جنس کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ خود کو ہائیڈریٹ رکھیں اور اگر کسی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ محسوس ہوگا تو فوری طور ڈاکٹر سے رابطہ قایم کریں ۔بہر حال موجودہ انتہائی موسمی حالات کا تو ہر صورت میں مقابلہ کرنا ہی کرنا ہے ۔لیکن اگر لوگ احتیاط نہیں برتیں گے تو انہیں مختلف نوعیت کی بیماریوں کے لئے خود کو تیار رکھنا چاہئے ۔ڈاکٹروں کی طرف سے ہر ایک کے لئے یہی ایڈوائیزری جاری کردی گئی کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت چھاتے کا استعمال کریں یا کسی کپڑے وغیرہ سے پورا سر اور گردن ڈھک دیا کریں کیونکہ اس سے سن سٹروک کے بہت کم خطرات لاحق ہوتے ہیں ۔اسی موسم میں یعنی جب موسم انتہائی سخت ہو چاہئے گرمی ہو یا سردی ہارٹ اٹیک کے زیادہ واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ۔اب حالات یہاں تک بگڑ گئے ہیں کہ ہارٹ اٹیک عمر یا جنس کا کوئی لحاظ نہیں کرتاہے بلکہ بچوں سے لے کر بڑے بھی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوسکتا ہے ۔غرض گرمائی ایام میں زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
 اڑی اور بالاکوٹ حملے مغربی محاذ پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا  معقولجواب تھے۔ وزیر خارجہ

 وزیر خارجہ جے شنکر کی بیلاروس کے ہم منصب  سے ملاقات

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

دہلی میں گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دئے، درجہ حرارت 52 ڈگری سیلسیس سے متجاوز!
ادارتی

(شدت کی گرمی ، ڈاکٹروں کی ایڈوائیزری نظر انداز نہ کریں)

02 جولائی 2024
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
(تعلیمی ادارے کھولنے کا مثبت فیصلہ)
ادارتی

(خوشحالی اور ترقی کا راستہ گاﺅں سے گذرتا ہے)

08 مئی 2022
8.2% سالانہ ترقی کے ساتھ ہندوستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حکام
قومی

ہندوستان کی  جی ڈی پی  ایک دہائی میںکو دوگنا ہوکر4.3 ٹریلین  امریکی ڈالر  ہوگئی

22 مارچ 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d