Daily Aftab
23 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(تمباکو اور سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی وقت کا تقاضہ)

by Online Desk
31 مئی 2024
A A
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

تمباکو کے تباہ کن اثرات سے کون واقف نہیں لیکن اس کے باوجود لوگ تمباکو اور سگریٹ نوشی شوق سے کرتے ہیں اور اس میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ۔لوگوں کو اس بات کی پوری پوری علمیت ہے کہ تمباکو اور سگریٹ نوشی سے کس قسم کی جان لیوا اور خطرناک بیماریاں لگتی ہیں اس کے باوجود لوگ اس سے پرہیز نہیں کرتے ہیں ۔کئی ایک تو بطور فیشن سگریٹوں کے کش پہ کش لگاتے ہیں اور تمباکو نوشی کرتے رہتے ہیں ۔ہوٹلوں میں اب حقے رکھے گئے ہیں جن میں خوشبودار تمباکو رکھا جاتا ہے اور نوجوان لڑکے لڑکیاں ذوق و شوق سے ہوٹلوں میں جاکر حقے کے کش لگاتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں ۔وہ یہ سب اسلئے کرتے ہیں تاکہ لوگ انہیں ماڈرن تصور کریں ۔لیکن ان کو کون بتائے گا کہ وہ اپنے لئے خود ہی کنواں کھودتے ہیں ۔گذشتہ کئی برسوں سے حکومت کی پالیسی تبدیل ہوگئی ہے ۔سرکاری سطح پر تمباکو یا سگریٹ نوشی کی ہر ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ۔ہر سال بجٹ پیش کرنے کے دوران سگریٹوں ،تمباکو مصنوعات ،شراب وغیرہ پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس عاید کئے جاتے ہیں ۔سگریٹ پیکٹوں اور تمباکو پیکٹوں پر انتباہی وارننگ ہوتی ہے پھر بھی لوگ تمباکو یا سگریٹ نوشی سے باز نہیں آتے ہیں ۔کل یعنی 31مئی کو عالم سطح پر No Tobbaco Dayمنایا جاتا ہے ۔یہ دن عالمی ادارہ صحت کے اہتمام سے پوری دنیا میں منایا جاتاہے ۔یہاں یعنی وادی میں بھی کل بہت سی تقریبات منعقد ہوئیں جن میں سکول بچوں نے ریلیاں نکالیں ۔سمینار منعقد ہوئے اور بحث مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ۔مقررین نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس وبا سے دور رہیں جو انسانی زندگی کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ۔منشیات کے عادی افراد کو اس وبا سے چھٹکارا دلانے کے لئے باز آباد کاری مراکز قایم کئے گئے ہیں ۔ڈرگ سمگلروں اور اس کا دھندا کرنے والوں کی جائیدادیں قرق کی جارہی ہیں ۔اس سے بڑھ کر حکومت اور کیا کرسکتی ہے لیکن عام لوگ یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ اگر انسانی صحت کو برقرار رکھنا ہے تو تمباکو نوشی اور سگریٹ نوشی کی ہر سطح پر نہ صرف حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے بلکہ جس کسی کو تمباکو نوشی یا سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاے گا اس پر اسی وقت جرمانہ عاید کیا جانا چاہئے ۔کچھ ماہ قبل گھنٹہ گھر کے قریب جس کسی شخص کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا جاتا تھا پولیس اس پر اسی وقت جرمانہ عاید کرتی تھی اور جرمانے کی رقم موقعے پر ہی وصول کی جاتی تھی لیکن اب یہ سلسلہ غالباً ختم کردیا گیا ہے ۔ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 80لاکھ سے زیادہ لوگ تمباکو نوشی کی وجہ سے اپنے قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق بھارت سمیت سات ممالک میں تمباکو نوشی سے ہونے والے کینسر کی وجہ سے ہر سال 1.3ملین سے زیادہ جانیں تلف ہوجاتی ہیں ۔اس ایجنسی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کے جان لیوا اثرات کے باوجود تمباکو اور سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔خاص طور پرنوجوان طبقہ جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں اس لت میں مبتلا نظر آتے ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ تفریح اور پاپ کلچر میں تمباکو کو لازم ملزوم قرار دیا جارہا ہے ۔لیکن نوجوانوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ تمباکو اور سگریٹ نوشی سے وہ اس عظیم نعمت جو قدرت نے ہم کو عطا کی ہے کہ بے قدری کررہے ہیں ۔نوجوانوں کو اپنی تمام تر صلاحیتیں تعمیری کاموں پر صرف کرنی چاہئے اور اپنے سماج میں ایسے عظیم کارنامے انجام دینے چاہئے جس سے رہتی دنیا تک ان کا نام عزت و وقار سے لیا جاتا رہے گا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
سری نگر ہوائی اڈے پر وسٹارا کی پرواز پر بم کی دھمکی

سری نگر ہوائی اڈے پر وسٹارا کی پرواز پر بم کی دھمکی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(تمباکو اور سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی وقت کا تقاضہ)
ادارتی

(تمباکو اور سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی وقت کا تقاضہ)

31 مئی 2024
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
افغانستان میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین خبریں

افغانستان میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی

03 نومبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(مرکزی وزرا کی وادی آمد اور اہمیت)

19 اکتوبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d