Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(سیاح ہمارے مہمان،بہترین میزبانی کا حق ادا کرنے کی ضرورت)

by Online Desk
07 مئی 2024
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سیاح ہمارے مہمان ہیں اور ان کے ساتھ مہمانوں جیسا سلوک ہی کیا جانا چاہئے ۔ہمارے یہاں سیاحوں کے خلاف صفر جرایم ہوتے ہیں یعنی سیاحوں کے خلاف کوئی بھی جرم سرزد نہیں ہوتاہے ۔بلکہ اگر سیاح کوئی قیمتی چیز آٹو ٹیکسی یا کیب میں بھول جاتے ہیں تو ڈرائیور از خود یہ چیزیں لے کر ان سیاحوں کو واپس دے کر سیاحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر نے کا سبب بنتے ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس طرح کے ویڈیوز اپ لوڈ کئے گئے جن میں دکھایا گیا کہ کس طرح آٹو یا ٹیکسی ڈرائیور سیاحوں کو وہ قیمتی چیزیں واپس دے رہے ہیں جو سیاح سفر کے دوران بھول گئے تھے ۔غرض اپنے گھروں کو واپس جاکر یہ سیاح کشمیریوں کے بارے میں کیسی عمدہ رائے کا اظہار کرتے ہونگے ۔لیکن میڈیا میں جب یہ بات آگئی کہ بعض ٹیکسی اور کیب ڈرائیور سیاحوں کے ساتھ ناروا سلوک کرتے ہیں اور ان کو بیچ راستے میں گاڑیاں بدلنے پر مجبور کرتے ہیں سے کشمیریوں کی کس قدر بدنامی ہوگی اس کا تصورتک نہیں کیا جاسکتاہے ۔ڈویثرنل کمشنر نے اپنے ماتحت افسروں کو ہدایت دی کہ ایسے ڈرائیوروں کے خلاف سنگین قانونی کاروائی کی جاے جو اس طرح کی قبیح حرکت کے مرتکب ہوتے ہونگے ۔ان ڈرائیوروں کی نہ صرف گاڑیاں ضبط کی جانی چاہئے بلکہ ان کے لایسنس تک رد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے ڈرائیور عبرت حاصل کرسکیں اور وہ سیاحوں کے ساتھ اس طرح کی بیہودہ حرکت کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکیں گے ۔ان ہی دنوں ناظم سیاحت نے سیاحت کے حوالے سے انتہائی خوش آیند انکشافات کئے ہیں اور کہا کہ اس سال کے ابتدائی تین مہینوں میں دس لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے وادی کی سیر کی ۔ظاہر ہے کہ اس سے ہوٹل والے ،شکار ا اونرس ،ٹرانسپورٹرس اور دوسرے دکانداروں نے اچھی خاصی کمائی کی ہوگی ۔اب اگر ان ہی سیاحوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاے گا تو اس سے ان کے من میں کشمیریون کے خلاف کیسے کیسے خیالات آئینگے وہ کس نظر سے کشمیریوں کو دیکھینگے ۔اسلئے حکومت کو چاہئے کہ چاہے وہ ڈرائیور ہو ،شکارے والاہو ،ہوٹل یا ہاوس بوٹ اونر ہو تاجر ہو یا پھیری والا ان کے خلاف ایسی سنگین کاروائی کی جانی چاہئے تاکہ کوئی اور اس طرح کی گندی حرکت کا تصور تک نہ کرسکے ۔واقعی سیاح ہمارے مہمان ہیں اور ہم ان کے میزبان ہیں ۔ان کے ساتھ حسن سلوک روا رکھا جانا چاہئے ۔خاص طور پر ان لوگوں کو سیاحوں کے ساتھ بہتر طریقہ کار اپنا نا چاہئے جن کا سیاحوں کے ساتھ براہ راست رابط ہے ۔یہ بھی کشمیریوں کی خوش قسمتی ہے کہ بعض یوروپین ملکوں نے اپنے شہریوں کو کشمیر کی سیر کے حوالے سے جو منفی ایڈوائیزری جاری کی تھی وہ ان یورپی ملکوں نے واپس لی ہے ۔اس سے دیسی سیاحوں کے ساتھ ساتھ مغربی ملکوں کے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔کشمیر کی اکانومی بڑھ جاے گی ۔چاروں اور خوشحالی ہی خوشحالی ہوگی اسلئے لوگوں اور خاص طور پر سیاحت سے براہ راست تعلق رکھنے والوں کو چاہئے کہ سیاحوں کو مہمان سمجھ کر بہترین میزبانی کا حق ادا کریں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
 چیف   الیکٹورل آفیسر  پانڈو رنگ کے پول  نے  پلوامہ کا دورہ کیا

 چیف   الیکٹورل آفیسر  پانڈو رنگ کے پول  نے  پلوامہ کا دورہ کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

روال سال غیر مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی کی سیر کی
ادارتی

(سیاح ہمارے مہمان،بہترین میزبانی کا حق ادا کرنے کی ضرورت)

07 مئی 2024
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d