Daily Aftab
26 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(نوجوان نسل کی صحیح تربیت وقت کی ضرورت)

by Online Desk
21 فروری 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ایک بار پھر سوپور ،زونی مر اور حاجن خبروں میں چھائے رہے ۔قارئین کرام کو یاد ہوگا کہ کچھ دن قبل سوپور میں ایک ہی کنبے میں زمین و جائیداد کے معاملے پر اس قدر جھگڑ ا ہوگیا کہ ایک بھائی کی موت واقع ہوئی چنانچہ قتل کے الزام میں اس شخص کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا یعنی سگے بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں اس کے بھائی کا مبینہ طور پر ہاتھ شامل بتایا گیا ۔اس کے چند دن بعد ماگام میں ایک دوشیزہ کی لاش برآمد ہوئی جس کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جانے لگیں اور کل ہی زونی مر میں ایک جواں سال خاتوں کی موت پر کہرام مچ گیا اس کے میکے والوں نے اس کے شوہر اور دیگر سسرال والوں پر اسے تنگ طلب کرنے کا الزام لگایا نتیجے کے طور پر پولیس نے اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔اب کل ہی حاجن سے ملی اطلاع کے مطابق وہاں بھی گھریلو لڑائی جھگڑے نے اس وقت بھیانک صورت اختیار کرلی جب چچیرے بھائی نے اپنے رشتے کے بھائی پر کسی تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اسے فوری طور صورہ سکمز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔یہ سب کچھ ایک ہی ہفتے میں ہوا اور چار معصوم جانیں ضایع ہوگئیں ۔سوال یہ نہیں ہے کہ کس نے قتل کیا ؟ سوال یہ ہے کہ قتل کی نوبت کیونکر آئی ؟۔زمین و جائیداد کے جھگڑے کیا باہمی رضامندی اور صلح صفائی سے حل نہیں کئے جاسکتے ہیں پھر ایک دوسرے کی جان لینے کی نوبت کیونکر آتی ہے یہ سوچنے والی بات ہے اور خاص طور پر دانشمند طبقے کو اس پر غور کرنا چاہئے کہ ایسا کیوں ہوا ہے ۔جب زمین و جائیداد پر لڑائی جھگڑوں کی نوبت آتی ہے تو بستی کی ذی عزت ہستیوں کو صلح و صفائی کے لئے آگے بڑھنا ہوگا تاکہ نوبت قتل و غارت پر نہ پہنچ سکے لیکن ہمارے سماج کواب اس قدر جہالت اور گمراہی نے گھیر لیا ہے کہ اب رشتوں کا بھی لحاظ نہیں رکھا جارہا ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ موجودہ دور میں انسانی جانوں کی اب کوئی قدر و قیمت نہیں۔لوگ اب ایک دوسرے کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے سے بھی نہیں ڈرتے ۔سب لوگ حیران و پریشان ہیں کہ کشمیری سماج کو کیا ہوگیا ہے ۔یہاں تو اگر کسی جانور کو بھی چوٹ لگتی تھی تو دل خون کے آنسو رونے لگتاتھا لیکن اب انسانی خون اتنا بہنے کے باوجود کسی کی آنکھ بھی نم نہیں ہوتی ہے ۔لوگ کتنے سنگدل بن گئے ۔ایک معروف اسلامی سکالر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ دین سے دوری اس ساری خرابی کی جڑ ہے ۔دوسری بات اس نے یہ بتائی کہ بعض نام نہاد علماءایسے مسایل و معامات کو بلاوجہ صرف اپنی مشہوری کے لئے اٹھاتے ہیں کہ جن کا ذکر کسی بھی طور لازمی یا ضروری نہیں ہوتا اور اگر اس کے بجائے وہ اصل دین کو لوگوں تک پہنچاتے تو آج ہماری یہ حالت نہیں ہوتی جیسی اس وقت ہے ۔اس وقت نوجوان نسل چاہے لڑکے ہوں یا لڑکیاں بے راہ روی کے شکار ہیں ۔منشیات کی لت میں مبتلا ہیں اسلئے ایمہ مساجد ،خطیبوں اور دوسرے علمائے کرام کو چاہئے کہ معمولی معمولی باتوں پر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے بہتر ہے کہ مساجد ،اجتماعات ،مجالس اور فیس بک پر نصیحت آموز باتیں بتائیں تاکہ لوگ اور خاص طور پر نوجوان نسل کو صحیح دین سمجھنے میں مدد مل جاتی لیکن ایسا کچھ نہیں کیا جاتا اور نام نہاد علما اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے میں لگے ہیں اور نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ ہمارا معاشرہ ایک ایسے دلدل میں دھنس رہا ہے جہاں سے نکلنا اب ناممکن لگتاہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
 بھارت کو 35 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کے لیے تیز رفتاری سے ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔ امیتابھ کانت

 بھارت کو 35 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کے لیے تیز رفتاری سے ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔ امیتابھ کانت

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(نوجوان نسل کی صحیح تربیت وقت کی ضرورت)

21 فروری 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d