Daily Aftab
28 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(بچوں کے حقوق سے متعلق پروٹکشن آف چایلڈ رائیٹس)

by Online Desk
05 نومبر 2023
A A
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جموں کشمیر کے تمام سکولوں میں بچوں کی حفاظت کے لئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ بچے ایک محفوظ ترین ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں اور ان کو جو آئین نے حقوق دئے ہیں انہیں وہ برابر مل سکیں ۔محکمہ سکولی ایجوکیشن نے تمام افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام سکولوں میں نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چایلڈ رائیٹس این سی پی سی آر کے رہنما خطوط پر عمل درآمد کروائیں ۔تازہ ہدایات میں محکمے کے افسروں کو کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں این سی پی سی آر گائیڈ لائین مینویل کے نفاذ کو یقینی بنایا جاے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چایلڈ رائیٹس بچوں کے حقوق کی عالمگیریت اور خلاف ورزی سے متعلق ہے ۔اٹھارہ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کے تحفظ پر یہ کیمشن زور دے رہا ہے ۔یہ صرف سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے بارے میں ہی نہیں ہے بلکہ ان بچوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کرتاہے جوبچے کسی وجہ سے سکولوں سے باہر رہتے ہیں یعنی سکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کرتے ہیں۔کمشن ایسے بچوں کے لئے ہی بنا ہے کیونکہ سکول جانے والے بچے کسی نظام کے تحت ہوتے ہیں ان کو ڈسپلن سکھایا جاتا ہے ۔ان کو تعلیم کے علاوہ دوسری عادتیں بھی سکھائی جاتی ہیں کہ انہیں کس طرح زندگی گذارنی ہے لیکن جو بچے سکولوں کا رخ نہیں کرتے ہیں اور جن کو کوئی سکھانے ،پڑھانے اور ان کو تہذیب و تمیز سکھانے والا جب کوئی نہیں ہوتاہے تو ان کے حقوق بھی پاﺅں تلے روندے جاتے ہیں ان کے حقوق کی کسی کو فکر نہیں ہوتی ہے اور وہ بے لگام گھوڑے کی طرح ہوتے ہیں جنہیں کسی بھی طرف ہانکا جاسکتاہے ۔ان کے والدین کو صرف ان کی کمائی کی فکر رہتی ہے ۔ایسے بچوں کو ان کے حقوق دلوانے اور انہیں بچہ مزدوری سے نجات دلانے کے لئے ہی اس طرح کے حقوق بنائے گئے ہیں جس سے ان کی زندگی سنور سکتی ہے ۔ان حقوق کے بارے میں جہاں سرکاری اہلکارون اور افسروں کو معلومات ہوتی ہیں وہیں دوسری طرف عام لوگ ان سے ناآشنا ہوتے ہیں اسلئے این جی اوز اور دوسرے سماجی کارکنوں کو ان حقوق سے لازمی طور پر واقفیت حاصل کرنی چاہئے تاکہ بچوں کو ان کے حقوق دلوائے جاسکیں اور بچہ مزدوری جو سب سے بڑا جرم ہے سے بچوں کو نجات دلوالی جاسکے ۔سرکار کی طرف سے بچہ مزدوری کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے باوجود اس بات کا مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ بچے باضابطہ کارخانوں میں کام کرتے ہیں اور فٹ پاتھوں پر چھوٹی چھوٹی چیزیں بیچ کر روزی روٹی کمانے میں اپنے والدین کا ہاتھ بٹاتے ہیں لیکن یہ صریحاًجرم ہے اور ایسے بچوں کے والدین کے خلاف نہ صرف قانونی کاروائی لازمی ہے بلکہ ان کارخانہ داروں وغیرہ کے خلاف بھی کاروائی کی جانی چاہئے جو چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں سے کام کرواتے ہیں ۔اس معاملے میں ٹرانسپورٹر وں کا طرز عمل قابل سراہنا ہے جنہوں نے بچوں سے کام لینا بند کردیا ہے ۔کل تک بسوں میں معصوم بچے کنڈکٹر ی کرتے تھے لیکن آج ایسی صورتحال نہیں پائی جاتی ہے ۔ٹرانسپورٹروں نے از خود بچوں کو ایسے کاموں سے روکا اور اس طرح آج کل کوئی بھی بچہ بسوں میں نظر نہیں آتاہے ۔البتہ کئی سرمایہ داروں کے ہاں چھوٹے چھوٹے معصوم بچے نوکر بن کر کام کرتے ہیں ایسے سرمایہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئے ۔اس بات کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ اینٹ بٹھوں پر بھی چھوٹے چھوٹے معصوم بچے کام کرتے ہیں ان کے والدین اور بٹھ مالکان کے خلاف بھی کاروائی کی جانی چاہئے تاکہ اس رحجان کا قلع قمع کیا جاسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
پی ایم مودی نے اردن کے شاہ  عبداللہ  دوئم سے بات کی

وزیر اعظم نریندر مودی کی  ایران کے صدر سے گفت و شنید

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(بچوں کے حقوق سے متعلق پروٹکشن آف چایلڈ رائیٹس)

05 نومبر 2023
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d