Daily Aftab
18 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(ژالہ باری کا قہر اور کراپ انشورنس سکیم)

by Online Desk
17 اکتوبر 2023
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

15اکتوبر کی شام کو فرووٹ گروورس کبھی نہیں بھول سکتے جب اچانک اور غیر متوقع طور پر آسمان پر سیاہ بادل چھاگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس قدر ژالہ باری ہوئی کہ زمین و مکان ،درخت و دیواربرگ و شجر غرض ہر شے پر سفید پرت بچھ گئی ۔اس طرح جس طرح برف کی سفید چادر ہر شے کو سفیدی میں لپیٹ لیتی ہے ۔لیکن یہ برف نہیں بلکہ یہ وزنی اولے تھے جنہوں نے برف کی طرح ہر شے کو خود میں لپیٹ لیا ہو۔پہلے پہل تو لوگ سمجھ نہ سکے کہ یہ کیا ہورہا ہے لیکن بعد میں جب لوگوں نے غور سے دیکھا تو ان کے پاﺅں تلے زمین نکل گئی تھی یعنی ان کی سال بھر کی کمائی آن کی آن میں تباہ و برباد ہوگئی تھی۔یعنی میوے دار درختوں سے سارا میوہ گر کر ناقابل استعمال بن گیا تھا ۔وزنی اولے گرنے سے پتوں میں سوراخ پیدا ہوگئے تھے اور بیشتر میوہ دار درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئی تھیں۔ طوفانی ژالہ باری شوپیان تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ شوپیان کے علاوہ کولگام ،اننت ناگ اور بانڈی پورہ اضلاع میں بھی ہوئی اور وہاں بھی میوہ دار درختوں کا یہی حال ہوا ۔فرووٹ گروورس زار و قطار رونے لگے اور واویلا کرنے لگے کیونکہ ان کی سال بھر کی کمائی ایک ہی پل میںاس طرح تباہ و برباد ہوجاے گی اس بارے میں انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا۔کہا جارہا ہے کہ فرووٹ گروورس کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔ فروٹ گروورس اور ڈیلرز کی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ ماہ اکتوبر میں اس قدر ژالہ باری غیر متوقع اور حیران کن ہے ۔کیونکہ بقول ان کے اس موسم میں اس طرح ژالہ باری اس سے قبل نہیں ہوئی تھی ۔سربراہ تنظیم کی طرف سے اخبارات کیلئے جاری بیان میں کہا گیاکہ آج کل شوپیان ،کولگام ،اننت ناگ اور بانڈی پورہ میں سیبوں کی فصل تیار تھی اور درختوں سے سیب اتارنے کی دیر تھی لیکن اس سے قبل سیب اتارے جاتے قدرت کا قہر ژالہ باری کے روپ میں نازل ہوا اور آناً فاناًلاکھوں روپے مالیت کا میوہ زمین بوس ہوگیا ۔فرووٹ گروورس ہاتھ ملتے رہ گئے اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں لگا ۔فرووٹ گروورس کی تنظیم کے سربراہ نے اپنے بیان میں اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ بے وقت کی ژالہ باری نے سال بھر کی محنت پر پانی پھیر دیا ہے اور اس سے فروٹ گروورس میں اضطراب بڑھنے لگا کیونکہ اب تک نقصان کا جائیزہ لینے کے لئے کوئی بھی سرکاری افسر کو علاقے میں نہیں دیکھا گیا ۔ایسا لگتا ہے کہ متعلقہ محکمے کو اس کی کوئی خبر اب تک نہ ملی تھا۔فرووٹ گروورس ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ چونکہ فروٹ انڈسٹری کشمیر کی اقتصادیات کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثت رکھتی ہے ۔لہذا اس صنعت کو نقصان سے بچانے کیلئے جنگی نوعیت کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ایسوسی ایشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کئی برسوں سے حکومت سے اپیل کرتی آئی ہے کہ کشمیر کے ہارٹیکلچر سیکٹر کو کراپ انشورنس سکیم کے دائیرے میں لایا جاے لیکن حکومت نے اس اہم مطالبے کو مسلسل نظر انداز کیا اس طرح آج جبکہ میوے کا زبردست نقصان ہوا ہے اگر حکومت نے کراپ انشورنس سکیم لاگو کی ہوتی تو میوہ گروورس میں تشویش نہیں پھیلتی کیونکہ جتنا میوہ ضایع ہوا ہے اس کا معاوضہ فرووٹ گروورس کو ملتا لیکن اس وقت ایسا نہیںہے ۔اسلئے اس سکیم کو فوری طور لاگو کیا جانا چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ملک ارجن کھرگے کانگریس کے نئے صدر منتخب

انڈین نیشنل کانگریس کو ہندوستانی فوج کی بہادری اور قربانی پر بے حد فخر

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(ژالہ باری کا قہر اور کراپ انشورنس سکیم)

17 اکتوبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d