Daily Aftab
17 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کشمیر میں پوری آبادی کی سکریننگ)

by Online Desk
30 جولائی 2023
A A
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتہ نے کل یہاں ایک اعلی سطحی اجلاس میں یہ بات دہرائی کی موجودہ حکومت لوگوں کی صحت کے بارے میں کافی متفکر ہے اور خاص طور پر لوگوں کو جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کرنے کے لئے کئی سکیموں کو بروے کار لارہی ہے ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر موصوف نے ماہرین صحت سے کہا کہ وہ ہائی بلڈ پریشر جیسے غیر متعدی امراض ذیا بیطس اور کینسر کی عام اقسام کے لئے جموں کشمیر کی پوری آبادی کی سکرینگ کریں ۔انہوں نے کہا کہ غیر متعدی امراض پوری دنیا میں اموات کی ایک بہت بڑی وجہ بنی ہوئی ہے لہذا ان کی جلد تشخیص اس طرح کی بیماریوں کی بہتر روکتھام اور علاج کا باعث بن سکتی ہے ۔انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ پوری وادی اور جموں میں ایسے کیمپوں کا انعقاد کریں جہاں لوگوں کی مفت سکریننگ کی جاسکے ۔عوامی حلقوں میں چیف سیکریٹری کے اس بیان کا اگرچہ بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا جارہا ہے لیکن ابھی تک لوگوں کی مفت سکریننگ کا کوئی بھی انتظام نہیں کیا گیا ہے اور نہ اب تک کسی جگہ ایسا کوئی اجتماع ممکن ہوسکا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی آپشن نہ رکھا جاے یعنی جسے مرضی ہوگی وہ سکریننگ کروائے اور جسے مرضی نہیں ہوگی وہ کیمپ پر نہیں آسکتاہے ۔جس طرح حکومت نے کووڈ ویکسین کو لازمی قرار دیا اور ہر ایک کو یہ ویکسین لینے پر مجبور کردیا گیا اسی طرح اگر ہیلتھ کیمپ منعقد ہوجائیں تو لوگوں کو اس پر حاضری اور سکریننگ کے لئے مجبور کیا جانا چاہئے۔کیونکہ وادی میں خاص طور پر بلڈ پریشر ،ذیا بطیس اور کینسر کی بیماری تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اور اگر سکریننگ کیمپ منعقد ہونگے تو جن لوگوں کی تشخص ہوگی کہ وہ کسی موذی مرض میں مبتلا ہیں تو ان کا ابتدائی ایام میں ہی مناسب علاج ہوسکتاہے اور اس طرح اسے شفا یاب ہونے میں دیر نہیں لگ جاے گی ورنہ بیمار اس وقت ڈاکٹر کے پاس پہنچتا ہے جب اسے متذکرہ بالا بیماریوں نے پوری طرح جکڑ کر رکھا ہوا ہوتا ہے اور بعد میں کوئی بھی علاج کارگر ثابت نہیں ہوسکتاہے ۔ابتدائی جانچ پڑتال کے لئے حکومت کی طرف سے جو طریقہ کار اپنا یا گیا ہے اگرچہ وہ قابل سراہنا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب اس طرح کے کیمپ منعقد ہونگے تب ہی لوگوں کو اس بات کا یقین آے گا کہ حکومت کو واقعی لوگوں کی صحت کی فکر ہے اور وہ لوگوں کو ان بیماریوں سے چھٹکارا دلانے میں سنجیدہ ہے جن میں وہ مبتلا ہونگے ۔اس کے علاوہ چیف سیکریٹری نے یہاں کے ہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز میں ناکارہ میشنری اور ناقص انتظام کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں میٹنگ میں دریافت کیا ۔انہوں نے محکمے کو ایسی تمام مشینوں کی مرمت کرنے اور بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عام لوگوں کے فایدے کے لئے اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاسکے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں سرکاری طور پر ابھی تک دی جانے والی سہولیات میں بہت سی خامیاں پائی جاتی ہیں جن کو دور کرنے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ مریض پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلنکوں کو چھوڑ کر صحت کے معاملے میں سرکاری سہولیات سے ہی استفادہ کرسکتے ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
کنگنا رناوت کا رنویر سنگھ کو نارمل انسانوں والے کپڑے پہننے کا مشورہ

کنگنا رناوت کا رنویر سنگھ کو نارمل انسانوں والے کپڑے پہننے کا مشورہ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کشمیر میں پوری آبادی کی سکریننگ)

30 جولائی 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
امریکا میں اسکول میں فائرنگ ،3 طلبا ہلاک
بین اقوامی

امریکا میں اسکول میں فائرنگ ،3 طلبا ہلاک

01 دسمبر 2021
اصلاحات نے اعتماد پر مبنی ٹیکس نظام کو یقینی بنایا: سیتارمن
قومی

اصلاحات نے اعتماد پر مبنی ٹیکس نظام کو یقینی بنایا: سیتارمن

24 جولائی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d