Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(دنیا کو اب گرمی کی شدت میں اضافے کا مقابلہ کرنا ہوگا)

by Online Desk
21 جولائی 2023
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

موسموں کا تغیر و تبدل کوئی نئی یا انوکھی بات نہیں لیکن گذشتہ کئی برسوں سے موسم اپنی انتہا کو پہنچنا شروع ہوگئے ہیں یعنی جس خطہ ارض میں گرمی کا موسم ہووہاں حد سے زیادہ گرمی پڑتی ہے اور جس خطے میں سردی کا موسم ہوتا ہے وہا ں غضب کی سردی ہوتی ہے ۔ماہرین موسمیات کا اس بارے میں یہی کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور انسانوں کے رہہن سہن اور کھانے پینے کی عادتوں میں انقلابی تبدیلیوں کی وجہ سے موسم اپنی انتہاءکو پہنچنے لگے ہیں ۔اس سال حج کے دوران موسم 52ڈگری تک پہنچا تھا جس پر سعودی حکام کی طرف سے عازمین کو باربار تلقین کرنا پڑی کہ وہ کسی بھی صورت میںدن کے وقت باہر جانے کی کوششیں نہ کریں۔دنیا کے ہر خطے یعنی یورپ ،ایشیا ،امریکہ ،افریقہ ،مشرق وسطیٰ وغیرہ میں موسم اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے اور گرمی حد سے زیادہ محسوس کی جانے لگی۔اب اگر اسی سال ایسا ہوتا تو لوگ اس کو برداشت کرلیتے لیکن اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے لوگوں سے کہا کہ دنیا گرمی کی شدت میں اضافے کا مقابلے کیلئے تیار ہوجائے ۔یورپی میڈیا کے مطابق چین امریکا اور یورپ میں غیر معمولی گرمی پڑ رہی ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبر دار کیا کہ دنیا کو ابھی گرمی کی شدت میں غیر متوقع اور بڑے اضافے کا سامنا کرنا ہوگا اور اگر اس کی قبل از وقت تیاری نہیں کی گئی تو بہت زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیات پر اکٹھے اور باقاعدہ منظم طریقے پر منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے عالمی اداروں سے درختوں کی کٹائی ،آبی گذر گاہوں پر عمارات کی تعمیر اور ایسے کسی بھی اقدام کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے جس سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال امریکا میں گرمی کا پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے جبکہ چین میں درجہ حرارت 52ڈگری کو بھی پار کرگیا ہے ۔اٹلی میں جہاں ہمیشہ درجہ حرارت اعتدال پر رہتا تھا میں بھی یہ حدسے زیادہ محسوس کیاجانے لگاہے ۔کہا جارہا ہے کہ کینیڈا کے جنگلوں میں پانچ سو سے زیادہ مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے ۔اور اسی طرح کی صورتحال بلیجیم ،اسپین ،یونان اور سوئیزر لینڈ کے جنگل بھی آگ سے تباہ ہونے لگے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک دنیا بھر کے ممالک سیاست ،حسد ،ضد اور عداوت کو چھوڑ کر اس اہم مسلئے سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی نہیں اپنا ئینگے تب تک لوگ گرمی سے مرتے رہینگے ۔اس کا اثر زراعت کے ساتھ ساتھ روزمرہ زندگی پر بھی پڑ سکتا ہے اور اس طرح زندگی کی بھی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا ہے کہ موت کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں ۔ڈاکٹر بھی حیران و پریشان ہیں کہ اب موسمی تغیر تبدل کے نتیجے میں انسان جن بیماریوں میں مبتلا ہوگا ان کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے ۔اسلئے ہر ایک کو اپنی اپنی انفرادی سطح پر ماحولیات کو تباہ ہونے سے بچانے کے لئے کچھ نہ کچھ کاروائی کرنی ہی چاہئے تاکہ انسانوں کو بچانے میںہر کوئی اپنا اپنا رول ادا کرسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
جموں اور سرینگر کے شہروں میں ایک ساتھ200الیکٹرنک بسیں دوڑیں گی

سمارٹ شہر سرینگر میں20الیکٹرانک بسیں متعارف ہونگی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(دنیا کو اب گرمی کی شدت میں اضافے کا مقابلہ کرنا ہوگا)

21 جولائی 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d