Daily Aftab
31 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سرینگر اور جموں کے درمیان تین گھنٹے کا سفر؟

by Online Desk
22 فروری 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سرینگر جموں شاہراہ پر اب موجودہ صورتحال یہ ہے کہ یہ اب زیادہ تر ٹریفک کے لئے بند ہی رہتی ہے کیونکہ ناسازگار موسم کی وجہ سے کئی حساس مقامات پر پسیاں اور چٹانیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔کل تیسرے دن بھی سڑک بند رہی کیونکہ پینتھال ،شیر بی بی ،کیفٹیریا موڈ اور دوسرے کئی مقامات پر گرنے والی چٹانوں اور تودوں کو روکنا ناممکن بنتا جارہا ہے ۔اگرچہ متعلقہ ایجنسی کی طرف سے سڑک کی تعمیر و تجدید کے لئے دن رات کام کیا جارہا ہے لیکن موسم ناساز گار رہنے سے چٹانیں گرنے کا سلسلہ برابر جاری ہے ۔سرکاری طور پر شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھولنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات اگرچہ جاری ہیں لیکن اس کا صرف ایک حل ہے کہ سڑک کا متبادل تلاش کیا جاے ۔حکومت نے اس چیز کو محسوس کرتے ہوے کئی ٹنلیں بنائی ہیں اور کئی ایک پر کام چل رہا ہے جو ایک حوصلہ افزا اقدام قرار دیا جارہا ہے اس بارے میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتہ نے بتایا کہ سرینگر اور جموں کے درمیان سفر صرف تین سے سات گھنٹوں کے اندر اندر طے ہونا چاہئے انہوں نے شاہراہ پر سفر کو کم وقت میں پورا کرنے کیلئے سڑک پروجیکٹوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔چیف سیکریٹری نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ٹریفک حکام پر یہ بات واضح کردی کہ ہلکی موٹر گاڑیوں کے لئے یوٹی کے دونوں دارالحکومتوں کے درمیان سفر کا وقت سات گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے ۔انہوں نے ٹریفک حکام پر زور دیا کہ ٹریفک کے بہتر نظام کے لئے سڑک کے تباہ شدہ حصوں پر اپنی نفری بڑھادیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کسی بھی صورت میں ٹریفک کو معطل نہ ہونے دیں۔چیف سیکریٹری نے یہ پتے کی بات بتائی کہ سڑک کے کناروں پر جو ڈرائیور حضرات پارکنگ کرتے ہیں ان کی وجہ سے بھی گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوجاتی ہے اسلئے ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جانی چاہئے ۔انہوں نے میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا کہ مصروف مقامات جیسے بازاروں وغیرہ میں اضافی ٹریفک اہلکارون کی تعیناتی عمل میں لائی جاے انہوں نے سڑک پر جاری پروجیکٹوں پر کام کی رفتار کا جائیزہ لیااور ٹریفک حکام پر زور دیا کہ وہ 15مار چ تک ہائی وے کے پنتھال حصے پر ٹی 5ٹنل ،31مارچ تک جیسوال پل اور رام بن فلائی اوور اور بانہال بائی پاس کو اس سال 15اپریل تک ڈبل لین کے ذریعے کھولنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔چیف سیکریٹری نے شاہراہ کے پورے حصے میں تمام راستے کی سہولیات جیسے واش روم وغیرہ کو فعال بنانے پر بھی زور دیا ۔انہوں نے اس سڑک پر متعدد مقامات پر ہولڈنگ ایریاز کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے رام بن کے قریب بیلی برج کے لئے جلد از جلد ڈی پی آر کے ساتھ آنے کا مشورہ دیا تاکہ اس سال مارچ تک ا س پر کام ہاتھ میں لیاجاے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر چیف سیکرٹری کی ہدایات پر عمل کیاجاے تو شاہراہ پر بلاخلل ٹریفک کی روانی ممکن ہوسکے گی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہمارا آئین: مودی

ماحولیات کا تحفظ ہندوستان کے لیے عزم ہے نہ کہ مجبوری۔ پی ایم مودی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سرینگر اور جموں کے درمیان تین گھنٹے کا سفر؟

22 فروری 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d