Daily Aftab
7 فروری ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(جموں کشمیر میں روزگار کے حوالے سے نوجوانوں کی پریشانیاں)

by Online Desk
08 جنوری 2023
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مرکزی وزیر مملکت براے محنت و روزگار رامیشور تیلی نے گذشتہ دنوں پارلیمنٹ میں جموں کشمیر سے متعلق روزگار کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کرتے ہوے کہا کہ جموں کشمیر میںبیروزگاری کا بڑھتا ہوا گراف کم کرنے کے لئے مرکزی سرکار کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں مالی استحکام کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقعہ پیدا ہونگے ۔یہ بات بالکل سچ ہے کہ جب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی روزگار کے مواقع کا پیدا ہونا قدرتی امر ہے لیکن موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اس وقت جموں کشمیر میں بیروزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے اور اس میں مستقبل قریب میں کمی کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں ۔وزیر موصوف نے کہا کہ جموں کشمیر میں بیروزگاری کی شرح میں بقول مرکزی وزیر کمی آئی ہے اور سرکار روزگار کے نئے مواقعے تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے بہت سی راہیں نکل رہی ہیں جس کا بیروزگاروں کوفایدہ حاصل ہوسکتا ہے ۔واقعی جب غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی تو بیروزگاروں کے لئے روزگار کی راہیں نکل سکتی ہیں لیکن ابھی تک ایسا کچھ نظر نہیں آرہا ہے کہ کتنے فی صد بیروزگار نوجوانوں کو اس ضمن میں روزگار فراہم کیا گیا ہے ۔جموں کشمیر اور خاص طور پر وادی میں بیروزگاری کا مسلہ کبھی حل نہیں کیا جاسکا ہے جو بھی حکومت برسر اقتدار آگئی اس نے روزگار کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کئے لیکن کوئی بھی حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنا سکی ہے ۔نتیجے کے طور پر ہر برس بیروزگار نوجوانوں کی فوج تعلیمی اداروں نے نکل رہی ہے اور یہ عام کہاوت ہے کہ بیروزگار کا دماغ شیطان کا کارخانہ ہوتا ہے ۔اور جب بیروزگار نوجوان کو روزگار نہیں ملتا ہے اور اسے لگتا ہے کہ اس کی پڑھائی کا کوئی حاصل نہیں وہ دماغی طور پر منتشر ہوجاتا ہے وہ یا تو ڈرگس کی جانب جاتا ہے یا اس کے ذریعے ایسے کام کئے جاتے ہیں جو قانونی اور اخلاقی طور پر کسی بھی حالت میں جائیز نہیں ٹھہراے جاسکتے ہیں۔پارلیمنٹ میں جموں کشمیر میں روزگار کے حوالے سے جو اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں سرکاری طور پر وہ صحیح ہوسکتے ہیں لیکن اگر ان کی زمینی سطح پر جانچ کی جاے گی تو صورتحال اس کے برعکس ہوگی کیونکہ جموں کشمیر اور خاص طور پر وادی میں تعلیم یافتہ بیروزگاروں کی تعداد غیر سرکاری ذرایع کے مطابق پانچ لاکھ سے زیادہ ہوسکتی ہے جن کو مستقبل قریب میں جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے نوکریاں ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔وادی میں تعلیم یافتہ بیروزگاروں کی تعداد حد سے زیادہ ہے جن کو فوری طور پر روزگار فراہم کرکے ان کے مستقبل کو بچایا جاسکتا ہے اور اس کو تابناک بنایا جاسکتاہے ۔ایل جی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ یہ معاملہ از سر نو مرکزی سرکار کے ساتھ اٹھاے اور مرکزی لیڈر شپ پر یہ بات واضع کردی جاے کہ وادی میں بیروزگار ی نوجوانوں میں بیچینی کی بنیادی وجہ ہے اسے دور کرنے سے تمام مسایل جن کا اسوقت حکومت کو سامنا ہے کا حل نکل سکتا ہے کیونکہ جب نوجوان روزگار سے وابستہ ہوگا تو اس کا دماغ کبھی بھی فروعی باتوں یا فروعی کاموں کی طرف مرغوب نہیں ہوسکتا ہے اور وہ بہت خوشی خوشی سے زندگی بسر کرسکتا ہے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(آوارہ کتوں پر قابو پانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کے اقدامات)

(منشیات مافیا کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ)

(عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے راہ ہموار)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(آوارہ کتوں پر قابو پانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کے اقدامات)

17 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(منشیات مافیا کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ)

09 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے راہ ہموار)

05 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں ویسٹ ٹریمنٹ پلانٹوں کی تنصیب وقت کی ضرورت)

04 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سرکاری افسروں اور ملازمین کی بر طرفی کس قدر حق بجانب؟

03 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سردیوں میں لگنے والی بیماریاں اور ان کا موثر علاج

01 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں سخت ٹھنڈ اور محکمہ صحت کی تازہ ایڈوائیزری )

29 دسمبر 2022
صحت

اچانک دل ساتھ چھوڑ جاتا ہے اور لوگ موت کی نیند سوجاتے ہیں

28 دسمبر 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
Next Post
مرکزی وزیر جروشوتم روپالا کل میگھالیہ کے جنوب مغرب گارو ہلز ضلع کے دورے پر جائیں گے

مرکزی وزیر جروشوتم روپالا کل میگھالیہ کے جنوب مغرب گارو ہلز ضلع کے دورے پر جائیں گے

اہم خبریں

ڈاکٹر درخشاں نے  جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چھٹے انتظامی اجلاس کی صدارت کی

زرعی اور باغبانی شعبوں کیلئے معیاری تیل کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ اَتل ڈولو کی اَفسران کو ہدایت

جموں و کشمیر اور لداخ کی9 مصنوعات کو جی آئی ٹیگ ملے گا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جموں کشمیر میں روزگار کے حوالے سے نوجوانوں کی پریشانیاں)

08 جنوری 2023
جموں کشمیر میں ہیلتھ سکٹر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ لیفٹنننٹ گورنر
جموں و کشمیر

زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا- ایل جی منوج سنہا

04 فروری 2023
صحت

اچانک دل ساتھ چھوڑ جاتا ہے اور لوگ موت کی نیند سوجاتے ہیں

28 دسمبر 2022
افغانستان میں زلزلہ، ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی
تازہ ترین خبریں

ترکی اور  شام میں  زبردست زلزلہ
 ترکی میں 76اور  شام میں 42 افراد ہلاک سیکڑوں افراد زخمی

06 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔