Daily Aftab
1 دسمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(مویشیوں میں تیزی سے پھیلنے والی جان لیوا بیماری)

by Online Desk
25 نومبر 2022
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جس طرح انسانوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیلتی ہیں اب اسی طرح مویشیوں میں بھی مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں اور ان میں خاص طور پر گائیوں میں لمپی جلد کی بیماری پھیل گئی ہے جو رُکنے کا نام ہی نہیں لیتی ہے اور پھیلتی ہی جارہی ہے ۔سرکاری ذرایع نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ یہ بیماری جموں کشمیر کے تمام بیس اضلاع میں پھیل گئی ہے اور اس میں اب تک سرکاری ذرایع کے مطابق نصف لاکھ سے زیادہ مویشی اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔متاثرہ مویشیوں کی تعداد 56,146بتائی گئی جب ان میں سے 1564اس بیماری مین مبتلا ہوکر دم توڑ چکے ہیں۔اس سلسلے میں انتظامی کونسل کی خصوصی میٹنگ میں اس بیماری کی روک تھام کے لئے سخت نوعیت کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر غور کیا گیا اور محسوس کیا گیا کہ جو لوگ مویشی پالتے ہیں وہ مویشیوں کو لگنے والی اس بیماری سے زبردست مالی مشکلات میںمبتلا ہوچکے ہیں اس لئے ان کو فوری مدد کی ضرورت ہے ۔کونسل کے اجلاس جو لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ہوا میں فیصلہ کیا گیا کہ مویشی پالنے والوں کو مالی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے کوئی نہ کوئی حل نکالنے کی ضرورت ہے اور کافی بحث و مباحثے کے بعد یہ بات طے کی گئی کہ کسانوں کو لمپی وائیر س کے لئے درکار ادویات مفت فراہم کی جاینگی ۔چنانچہ اس موقعے پر محکمہ اینمل ہسبنڈری کو ہدایت دی گئی کہ لمپی وائریس سے نمٹنے کے لئے کسانوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں اس طرح ایک بہت بڑے مسلئے کو حل کرلیا گیا ہے ۔بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ جس کسی علاقے شہر یا دیہات سے یہ لاگ دار بیماری پھیل گئی ہے اس علاقے کے لوگ غالباً مویشیوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں کر پارہے ہونگے ۔کیونکہ ماہر ڈاکٹروں کے مطابق سب سے پہلے گاﺅ خانوں کی مناسب صفائی لازمی ہے اور اس کے بعد مویشیوں کے جسموں کو پاک و صاف رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ صحتمند رہ سکیں اور اس کے بعد وقتاً فوقتاً ان کی طبی جانچ بھی کروانی لازمی تھی لگتا ہے کہ انہوں نے اس جانب توجہ نہیں دی ہوگی اور اس طرح یہ بیماری پھیل گئی ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگر اس بیماری پر فوری طور قابو نہیں پایا جاے گا تو یہ دوسرے جانوروں مثلاً بھیڑ بکریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لا سکتی ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جن گائیوں کو یہ بیماری لگ جاتی ہے یعنی جن کی جلد پر پھوڑے پھنسی نکل آتے ہونگے ان کا دودھ کسی بھی صورت میں استعمال نہیں کیاجانا چاہئے کیونکہ متاثرہ گائیوں کا دودھ استعمال کرنے سے انسانوں کو بھی یہ بیماری لگنے کا خدشہ ہے اسلئے ان گائیوں کو الگ تھلگ رکھ کر ان کی مناسب طبی دیکھ بھال کی جانی چاہئے تب کہیں اس بیماری سے چھٹکارہ مل سکتا ہے بصورت دیگر یہ بیماری ایک بار گائیوں کو لگے گی پھر یہ تیزی سے پھیلتی ہے جیسا کہ یہی ہوا ۔لمپی بیماری مویشیوں میں تیزی سے پھیلتی گئی اور آج تک نصف لاکھ سے زیادہ مویشی اس کی زد میں آگئے ہیں۔اسلئے مویشی پالنے والوں کو چاہئے کہ علاج سے بہتر پرہیز کے مصداق مویشیوں اور مویشی خانوں کی مناسب صاف صفائی کریں اور متاثرہ مویشیوں کو دوسرے صحت مند مویشیوں سے دُور رکھا جاے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

293میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی ایک مثبت قدم

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا اطلاق

آگ سے بچاﺅ،احتیاط لازمی شرط

اسی بارے میں

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

293میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی ایک مثبت قدم

01 دسمبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا اطلاق

30 نومبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

آگ سے بچاﺅ،احتیاط لازمی شرط

27 نومبر 2023
ملک میں کووڈ19کی صورتحال میں بتدریج بہتری ، اموات کی گھٹ رہی ہیں
ادارتی

(بیماریوں کے حوالے سے لوگ احتیاط برتیں)

24 نومبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(بجلی حاصل کرنے کیلئے پینل کی تشکیل )

23 نومبر 2023
چلہ کلان سے قبل ہی وادی میں راتیں انتہائی سر
ادارتی

(سردیاں اور گہری دھند ،احتیاط برتنے کی ضرورت)

21 نومبر 2023
پاکستان میں بجلی  غل ۔ کئی بڑے شہر تاریکی میں ڈوبے
ادارتی

(وادی میں بجلی بحران شدت اختیار کرنے لگا)

20 نومبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(آگ سے بچاﺅ کیلئے ایڈوائیزری پر عمل درآمد ناگزیز)

17 نومبر 2023
بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ،سکوٹی سوار جاں بحق
ادارتی

(خط چناب کے خونین راستے)

15 نومبر 2023
Next Post
شام میں اسرائیلی میزائل حملے ، پانچ ہلاک ،دو زخمی

روسی میزائل سے لاکھوں لوگ تاریکی میں زندگی گزارنے پر مجبور

اہم خبریں

ایل جی سنہا نے پنچایت ڈھوک وزیراں میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع

مسلح افراد نے بینک سے 18.85 کروڑ روپے لوٹ لئے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(مویشیوں میں تیزی سے پھیلنے والی جان لیوا بیماری)

25 نومبر 2022
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
 وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے تحت2.7 لاکھ پنچایتوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ انوراگ ٹھاکر
تازہ ترین خبریں

 وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے تحت2.7 لاکھ پنچایتوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ انوراگ ٹھاکر

24 نومبر 2023
(فضول خرچیوں والی شادی کلچر کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے )
ادارتی

(فضول خرچیوں والی شادی کلچر کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے )

06 اگست 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔