Daily Aftab
7 فروری ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(وادی میں ٹریفک حادثات اور قتل کے واقعات)

by Online Desk
21 نومبر 2022
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی میں کچھ عرصہ سے دلدوز حادثات اور واقعات رونما ہونے لگے ہیں ۔کپوارہ میں دلخراش واقعہ رونما ہوا جس میں دو کمسن بھائی آگ کی واردات میں زندہ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ۔اس دلدوز سانحہ سے ہر آنکھ روئی اور ہر دل اداس ہوگیا ۔اسی شام عالی مسجد عیدگاہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو حادثہ پیش آیا ۔اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار بھی لقمہ اجل بن گیا جبکہ ایک عمر رسیدہ راہگیر بھی از جاں ہوا۔۔اس کے دوسرے دن بعد بس اڈے میں ایک شخص کی لاش پائی گئی جبکہ اس سے قبل بھی ایک لاش پولیس کو ملی لیکن آخری اطلاعات ملنے تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ان ہی دنوں صورہ میں بھی ایک غیر مقامی باشندے کی لاش پائی گئی۔اس سے قبل کشتواڑ حادثے میں آٹھ انسانی جانیں تلف ہوئیں جبکہ اس سے صرف چار روز قبل ڈوڈہ حادثے میں چار لاشیں دریا برد ہوگئیں جن میں سے ایک کو برآمد کیا گیا جبکہ ایک کو بعد میں چناب سے نکالا گیا۔اب پولیس نے اس سلسلے میں کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔چاہئے حالات کچھ بھی رہے ہوں لیکن انسانی زندگیوں کا زیاں ہورہا ہے جو ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے ۔ابھی گذشتہ دنوں شہر سرینگر کے پالہ پورہ علاقے میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا جیسا کہ اس کے گھروالے الزامات لگارہے ہیں ۔اس سلسلے میں اس کے دیور کے بیٹے کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ۔عقل یہ ماننے سے انکار کرتی ہے کہ اتنی ہلاکتوں کی کیاوجوہات ہوسکتی ہیں ۔ایسے واقعات کی روک تھام لازمی ہے اور سب سے پہلے نوجوان نسل کی کونسلنگ لازمی ہے اگر کونسلنگ شروع کی گئی تو اس سے اس طرح کے واقعات میں کمی کی توقع کی جاسکتی ہے کیونکہ نوجوانوں پر پوری قوم کی ذمہ داریاں عاید ہیں ۔اور جب نوجوان ہی ہر معاملے میں خود پر قابو پانا سیکھیں گے توحالات و واقعات میں تبدیلی تو آے گی۔عالی مسجد کے قریب ٹریفک حادثے کے بارے میں لوگ کیا کہتے ہیں اس سے قطع نظر اگر دیکھا جاے تو ہمارے یہاں کے نوجوان ٹریفک قوانین کی خوب خوب دھجیاں اڑاتے ہیں ۔موٹر سائیکلوں پر کرتب بازی کے مظاہرے اب کھلے عام کئے جانے لگے ہیں ۔ٹریفک پولیس اہلکاروں نے گذشتہ دنوں بلیوارڈ پر آٹھ ایسے موٹر سائیکل سواروں کو پکڑا جو موٹر سائیکلوں پر کرتب بازی کا مظاہرہ کرکے لوگوں کو خوفزدہ کرتے تھے ۔ان کو بعد میں کونسلنگ کے بعد ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا جبکہ ہونا یہ چاہئے تھا کہ ان کو باضابطہ قانون کے تحت سزا دی جاتی ۔ان مین سے اگر کوئی نابالغ تھا تو اسے جووینائیل ہوم بھیجا جانا چاہئے تھا لیکن ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ’فراخ دلی‘ کا مظاہرہ کرکے سب کے سب نوجوانوں کو چھوڑ دیا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد اب موٹرسائیکلوں پر کرتب بازی کا مظاہرہ کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔پالہ پورہ میں ایک جواں سال بہو کو مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا گیا یہ اس کے لواحقین الزامات عاید کررہے ہین جبکہ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ۔عوام چاہتے ہین کہ عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوے ملوثین کو سخت سزا دی جاے ۔اسی طرح حادثات کی روک تھام کے لئے پولیس کو سخت اقدامات اٹھانے چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(آوارہ کتوں پر قابو پانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کے اقدامات)

(منشیات مافیا کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ)

(جموں کشمیر میں روزگار کے حوالے سے نوجوانوں کی پریشانیاں)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(آوارہ کتوں پر قابو پانے کیلئے میونسپل کارپوریشن کے اقدامات)

17 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(منشیات مافیا کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ)

09 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(جموں کشمیر میں روزگار کے حوالے سے نوجوانوں کی پریشانیاں)

08 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے راہ ہموار)

05 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں ویسٹ ٹریمنٹ پلانٹوں کی تنصیب وقت کی ضرورت)

04 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سرکاری افسروں اور ملازمین کی بر طرفی کس قدر حق بجانب؟

03 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سردیوں میں لگنے والی بیماریاں اور ان کا موثر علاج

01 جنوری 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں سخت ٹھنڈ اور محکمہ صحت کی تازہ ایڈوائیزری )

29 دسمبر 2022
صحت

اچانک دل ساتھ چھوڑ جاتا ہے اور لوگ موت کی نیند سوجاتے ہیں

28 دسمبر 2022
Next Post
ہائی کورٹس کے سات ججوں کا تبادلہ

موربی پل حادثہ میں 140 افراد کی ہلاکت بڑا سانحہ

اہم خبریں

ڈاکٹر درخشاں نے  جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چھٹے انتظامی اجلاس کی صدارت کی

زرعی اور باغبانی شعبوں کیلئے معیاری تیل کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ اَتل ڈولو کی اَفسران کو ہدایت

جموں و کشمیر اور لداخ کی9 مصنوعات کو جی آئی ٹیگ ملے گا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں ٹریفک حادثات اور قتل کے واقعات)

21 نومبر 2022
جموں کشمیر میں ہیلتھ سکٹر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ لیفٹنننٹ گورنر
جموں و کشمیر

زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا- ایل جی منوج سنہا

04 فروری 2023
صحت

اچانک دل ساتھ چھوڑ جاتا ہے اور لوگ موت کی نیند سوجاتے ہیں

28 دسمبر 2022
افغانستان میں زلزلہ، ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی
تازہ ترین خبریں

ترکی اور  شام میں  زبردست زلزلہ
 ترکی میں 76اور  شام میں 42 افراد ہلاک سیکڑوں افراد زخمی

06 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔