Daily Aftab
24 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جموں کشمیر 50ہزار کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری

by Online Desk
10 ستمبر 2022
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سرکاری طور پر کہا جارہا ہے کہ 5اگست 2019کے بعد جب سے دفعہ 370کو منسوخ کیا گیا ہے جموں کشمیر میں بیرونی سرمایہ کاری و صنعت کاری کا ایسا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو وقت گذرنے کے ساتھ وسیع ہوتا جاے گا اور اس سے جموں کشمیر میں معیشت کو چار چاند لگ جاینگے ۔مالی استحکام پیدا ہوگا اور بیروزگاری ختم ہوجاے گی ۔پڑھے لکھے نوجوان سرکاری نوکریوں کے پیچھے نہیں بھاگیں گے بلکہ خود اپنا روزگار کماکر دوسروں کو بھی اس میں حصہ دار بناینگے ۔خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے میں حکومت انتہائی سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے اور آج صورتحال یہ ہے کہ خواتین انٹرپرونیور شپ کا دور شروع ہوگیا ہے ۔تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد لڑکیاں خود روزگار سکیموں سے استفادہ کررہی ہیں اور آج ایسے بڑے بڑے کارخانے نظر آتے ہیں جو لڑکیاں چلارہی ہیں اور کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہیں ۔ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اس سلسلے میں جو اطلاعات فراہم کی ہیں ان میں بتایا گیا کہ کاروباری نقطہ نظر سے جموں کشمیر کے پاس صنعتوں کا مقابلہ کرنے اور آسانی سے دستیاب بھر پور وسایل کیساتھ ملازمتوں اور کام کے مواقع پیدا کرنے اور فراہم کرنے کی طاقت ہے ۔سرکاری طور پر جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جو انکشافات کئے جارہے ہیں ان میں کہا گیا کہ لو لو گروپ ،اپولو ،EMAARاور جِندل ان چند گروپوں میں شامل ہیں جنہوں نے جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے ۔سرکاری انکشاف نے یہاں لوگوں اور خاص طور پر بیروزگار نوجوانوں کے دلوں میں یہ امید جگائی ہے کہ اب بیروزگاری کا خاتمہ ہوسکتا ہے اور بیروزگاروں کو کسی نہ کسی طرح روزگار کے وسایل دستیاب ہوسکتے ہیں انہیں پہلے کی طرح سرکاری دفاتر کے چکر نہیں کاٹنا پڑسکتے ہیں۔جہاں تک بیرونی سرمایہ کاری کا تعلق ہے مشرقی وسطیٰ کی مضبوط ریاستین جن میں متحدہ عرب امارات شامل ہیں جموں کشمیر میں نمایاں دلچسپی کے ساتھ سرمایہ کاری کررہی ہیں ۔سرکاری طور پر ہی یہ انکشاف ہوا ہے کہ جموں کشمیر کو گذشتہ برس 52,155کروڑ کی سرمایہ کاری کی پیشکش موصول ہوئی ہے ۔ضروری یونٹوں کی تعمیر کے لئے دونوں صوبوں جموں اور کشمیر میں تقریباًاٹھارہ ہزار کنال اراضی پہلے ہی مختص کی جاچکی ہے ۔تازہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور صنعتی ترقی کو بلاک سطح پر لانے کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ نے گذشتہ برس جنوری میں 28,400کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ایک نئی صنعتی ترقی کی سکیم متعارف کرائی تھی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرمایہ کاری معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ یہ ہر میدان میں ترقی کا باعث بنتی جارہی ہے ۔اس سے قبل بیرونی سرمایہ کاری کا یہاں تصور تک نہیں کیا جاسکتا تھا ۔لیکن اب ایسا ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ بزنس ہاوسز کو جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور یہ کوششیں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
”نوجوانوں کو ماضی میں والدین اور دا دا دادی کی طرح زندگی نہیں گزارنی پڑیں گی میں وعدہ کرتا ہوں “/ وزیر اعظم مودی

ہندوستان کی سائنس اور شعبے سے وابستہ لوگوں کا کردار بہت اہم

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

جموں کشمیر 50ہزار کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری

10 ستمبر 2022
سرینگر جموںشاہراہ پر 10ہزارسے زائدگاڑیوںکو روانہ کیا گیا
تازہ ترین خبریں

سرینگر جموں شاہراہ پر نئی ٹنل کی تعمیر مکمل
پندر ہ مارچ کو وزیر اعظم ورچول موڈ پر افتتاح کریں گے

12 مارچ 2023
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
لیفٹیننٹ گورنر یوم آزادی کے موقعے پر 50کووڈ یریرس کو اعزازسے نوازیں گے ہمارے ڈاکٹروں اور طبی عملہ نے ملک میں صحت کے نئے معیار کو قائم کیا ہے ۔ ایل جی
تازہ ترین خبریں

پچھلے کچھ عرصے میں یوٹی کی سلامتی صورتحال میں معنی خیز تبدیلیاںرونماایل جی

24 ستمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d