نئی دہلی، ۳۱جولائی (یو این آئی) ملک میں چپ کی دستیابی میں بہتری کے ساتھ اس سال جون میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں بہتری آئی ہے اور 2,75,788 گاڑیاں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ فروخت ہوئی ہیں۔ کار سازوں کی اعلیٰ تنظیم سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (ایس آئی اے ایم) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2021 میں، کل 231633 گاڑیاں فروخت کی گئیں۔ مجموعی طور پر اس ماہ میں کمپنیوں کی جانب سے 132342 مسافر گاڑیاں فروخت کی گئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 121378 تھیں۔ اسی طرح مجموعی طور پر 133076 یوٹیلیٹی گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جون 2021 میں یہ تعداد 100760 تھی۔ وینوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور جون 2022 میں 10370 وینیں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں 9495 وینیں فروخت ہوئی تھیں۔سیام کے مطابق جون 2022 میں ملک میں کل 1308764 دو پہیہ گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جون 2021 میں 1060565 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ اس میں 849928 موٹر سائیکلیں اور 421362 اسکوٹر کے ساتھ ساتھ 37474 موپیڈ بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر جون 2022 میں 26,701 تھری وہیلر فروخت ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں فروخت ہونے والی 9404 گاڑیاں تھیں۔