مختلف تعلیمی اداروں اور اکاڈمیز میں زیر تعلیم بچوں کی شرکت
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے بجونی کے انڈور سٹیڈیم میں بدھ کے روزایک روزہ ”یوگا اسنا“پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں ترال کے مختلف سرکاری تعلیمی ادارون میں زیت تعلیم بچوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔یہ تربیت کم مقابلہ جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے اشتراک سے منعقد ہوامنعقدہ پروگرام میں یوگا اسنا کے کشمیر کے کوچ شبیر احمد نے طلباءکو اس حوالے سے مکمل جانکاری فراہم کی ہے اور موجودہ دور میں یوگا اسنا کی افادیت بیان کی ہے۔انہوں طلباءکو اس یوگا اسنا کے کے اہم ٹپس بھی دئے ہیں۔پروگرام میں بچوں نے شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اس پروگرام میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے طلباءبچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ منتظمین کے مطابق اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد بچوں کو کھیلوں کی طرف رجحان بڑھانے کی غرض سے کیا جارہا ہے۔اس پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں کے علاوہ سکولی عملے،ترال کے لینو مارشل آرٹ کلب کے چیر مین فروز احمد،یوگا اسنا کے کوچ کشمیر شبیر احمد،سپورٹس اسٹیڈیم ترال کے انچارج محمد اکرم شیخ اوراس کھیل کے حوالے سے تربیت دینے والے دیگر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈور سٹیڈیم ترال میں ماہ رواںمیں متعدد ڈسٹرکٹ چمپئن شپ مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس دوران ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے حصہ لے کر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔