ADVERTISEMENT
اگست 2019 کے بعد، جموں و کشمیر کی معیشت توقعات پر پورا اتر رہی ہے
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نئی دلی میں بین اقوامی ایکسپو سمٹ 2022کا افتتاح کیا ۔ اس موقعے پر ایل جی نے کہا کہ سال 2019کے بعد جموں کشمیر کی معیشت توقعات پر پورا اُتر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ملک میں سب سے تیزی سے بڑھنے والی باغبانی منڈیوں میں سے ایک ہے اور یوٹی معاشی لحاظ سے کافی ترقی کررہا ہے ۔ ایل جی نے بتایا کہ گزشتہ تیس برس میں رواں برس سب سے زیادہ ٹورسٹ جموں کشمیر سیر پر آئے جو یہاں کی سدھری معیشت اور بہتر حالات کی عکاس ہے ۔
ADVERTISEMENT