روٹر ڈیم: پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا ہے، میچ میں قومی کرکٹ ٹیم 50 ویں اوورز میں 206 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نواز 27، فخر زمان 26 اور آغا سلمان 24 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
گرین کیپ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عبداللّٰہ شفیق نے 2 ، خوشدل شاہ نے 2، محمد حارث نے 4 اور محمد وسیم نے 11 رنز بنائے۔
پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پہلا ون ڈے، پاکستان نے نیدرلینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی
ہم نیوز کے مطابق آج کے میچ میں عبداللّٰہ شفیق، محمد حارث، زاہد محمود اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد رضوان، حارث رؤف، امام الحق اور نائب کپتان شاداب خان کو آرام کرایا گیا ہے۔