کہا،بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے کےلئے ایم ایس ایم اِی یونٹوں کو بڑھانے کیلئے مدد فراہم کرے چیف سیکرٹری اَٹل ڈولو نے آج محکمہ صنعت و حرفت کا تعارفی جائزہ لیا اور اس کے کام کاج اور جموںوکشمیر یوٹی میں صنعتی پالیسی کے نفاذ کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت ، سیکرٹری صنعت و حرفت ، الائیڈ کارپوریشنوں کے منیجنگ ڈائریکٹروں کے علاوہ جموںوکشمیر یوٹی کے دونوں ڈویژنوں کے صنعت و حرفت محکمہ کے سربراہان نے شرکت کی۔میٹنگ میں اَٹل ڈولونے صنعت کاروںکے ساتھ متواتر روابط رکھنے کے لئے باضابطہ طور پر ایک لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اُنہوں نے دونوں صوبوں میں فورم کی متواتر میٹنگ منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔ فورم کا مقصد صنعتی شعبے میں شراکت داروں کے مفادات کی وکالت کرنا اوراُنہیں آگے بڑھانا ہونا چاہئے۔اُنہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم اِی جموں و کشمیر میں صنعتی شعبے کی ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔اُنہوں نے ہر شعبے میں ایم ایس ایم ای یونٹوں کو ضروری مدد فراہم کرنے پر زور دیا تاکہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کرنے کے لئے ان کی حیثیت کو نچلی سطح سے اعلی درجے تک بڑھایا جاسکے۔چیف سیکرٹری نے تمام نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹس پر کام کی تکمیل کے لئے ٹائم لائنز طے کرنے اورالاٹمنٹوں کی باقاعدگی سے نگرانی کرنے کا مشورہ دیا تاکہ خواہشمند کاروباراَفراد کی جانب سے یونٹوں کے بروقت آپریشنل کرنے کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اُنہوںنے کہا کہ پی ایم وشوکرما سکیم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں ان معمولی کاریگروں اور دست کاروں کی مدد کا تصور کیا گیا ہے جو اَپنے ہاتھوں سے کام کرتے ہیں اور اَپنے کام کے لئے سپوٹ اور پہچان کے مستحق ہیں۔لہٰذا ،اِس سکیم کو عملانے کے لئے کے لئے مناسب ترجیح دی جانی چاہئے۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ درخواست دہندگان کو منظور شدہ ہدف کے مطابق رجسٹریشن کے لئے ہرقسم کی معاونت فراہم کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسا ہر کاریگر پورٹل پر موجود ہو۔