ADVERTISEMENT
ئی دہلی: ہندوستانی ویٹ لفٹر سنکیت مہادیو سرگر نے مردوں کے 55 کلو گرام بھار ورگ سلور میڈل جیتا۔ کامن ویلتھ گیمس 2022 میں یہ ہندوستان کا پہلا میڈل ہے۔ اس مقابلے کا گولڈ میڈل ملیشیا کے بن کاسدان محمد عنیق نے جیتا۔ انہوں نے کل 249 کلو گرام کا وزن اٹھایا۔ سنکیت مہادیو 248 کلو گرام وزن ہی اٹھا سکے۔ انہیں کلین اینڈ جرک کے تیسری کوشش میں ہلکی چوٹ لگی، جس کے سبب وہ گولڈ میڈل سے محروم رہ گئے۔ سنکیت نے اسنیچ میں 113 اور کلین اینڈ جرک میں 135 کلو گرام وزن اٹھایا۔
ADVERTISEMENT